Ads

پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ روابط بحالی کی پہلی اینٹ رکھ دی گئی

پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ روابط کی بحالی کے لیے پہلی اینٹ رکھ دی گئی ہے۔

بھارتی بورڈ نے پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم کی میزبانی کے لیے اپنی حکومت سے اجازت طلب کرلی ہے، آئی سی سی ویمن چمپیئن شپ کے سلسلے میں پاکستان اور بھارت کی خواتین ٹیموں کے درمیان سیریز جولائی سے نومبر تک کسی بھی وقت شیڈول ہے، یہ سیریز ویمن ورلڈکپ 2021 کے کوالیفائز کا بھی فیصلہ کرے گی، اس سیریز کی میزبانی بھارتی کرکٹ بورڈ نے کرنی ہے، جس کے لیے پہلے مرحلے میں اسے حکومت کی جانب سے کلیئرنس درکار ہے۔

اجازت ملنے کی صورت میں بھارتی بورڈ آئی سی سی کو آگاہ کرے گا، جس کے بعد دونوں ممالک کے بورڈ اس سیریز کی تاریخیں طے کریں گے، بھارتی حکومت کی جانب سے انکار کی صورت میں سیریز فورفیٹ کرنے پر بھارتی ٹیم کو پوائنٹس سے محروم ہونا پڑسکتاہے۔

مینز کرکٹ میں دونوں ملکوں کے درمیان 6 سال سے سیریز التوا کا شکار ہے، ویمن سیریز کی بحالی سے مینز کرکٹ  کے راستے بھی کھل سکتےہیں۔

 

The post پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ روابط بحالی کی پہلی اینٹ رکھ دی گئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2WwiWN5
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment