Ads

عید کے تیسرے روز بھی کراچی میں شدید گرمی کی لہر برقرار

 کراچی: سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کی طرح شہر قائد میں بھی شدید گرمی کی لہر جاری ہے اور شہری عید کے تیسرے روز بھی دن کے اوقات میں اپنے گھروں تک محدود ہوکر رہ گئے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی اور گرد و نواح میں گرمی نے عید الفطر کا تیسرا دن بھی اپنے نام کرکھا ہے، ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے کی وجہ سے اپنے اصل درجہ حرارت سے کہیں ڈگری زیادہ گرمی محسوس ہورہی ہے تاہم سمندر کی جانب سے چلنے والی ہواؤں نے موسم کو کسی حد تک قابل قبول بنارکھا ہے۔

شدید گرمی کی بدولت عوام دن کے اوقات میں بھی گھروں پر ہی ملنے ملانے اور دعوتوں میں مشغول ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دن کے اوقات میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانےکا امکان ہے تاہم گرمی کی شدت 40ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ محسوس کی جائے گی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سمندری ہوائیں چلنے کی وجہ سے ہیٹ اسٹروک کا کوئی امکان نہیں لیکن شہری گرم مرطوب موسم میں اپنی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے صبح 11 سے شام 4 بجے تک باہر نکلنے سے گریز کریں۔

 

The post عید کے تیسرے روز بھی کراچی میں شدید گرمی کی لہر برقرار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2IlwGQM
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment