Ads

طالبان کو مذاکراتی میز پر لانے کیلیے پاکستان کا شکریہ، گلبدین حکمت یار

 اسلام آباد:  افغانستان کے سابق وزیراعظم گلبدین حکمت یار نے افغانستان میں جاری کشیدگی کے خاتمہ کے لئے پاکستان کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان ایشو کے حل کیلئے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

ترکی کی نیوز ایجنسی اندولوکو بھوربن میں انٹرویو دیتے ہوئے گلبدین حکمت یار کا کہنا تھاکہ وہ قیام امن کے لئے پاکستان کے کردار کے معترف ہیں اور انہیں یقین ہے کہ اسلام آباد ہمسایہ ملک میں امن کے لئے کردار ادا کرتا رہیگا۔واضح رہے کہ سابق افغان وزیراعظم بھوربن میں ہونیوالی افغان امن کانفرنس میں شرکت کے لئے 57ارکان پر مشتمل افغان وفدکے ہمراہ پاکستان کے دورہ پر تھے۔

بھوربن کانفرنس میں پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی و دیگر نے شرکت کی۔ گلبدین حکمت یارکا انٹرویو میں مزید کہنا تھا کہ افغان امن عمل میں مثبت کردار ادا کرنے اور طالبان کو مزاکرات کی میز پر لانے کی وجہ سے خود امریکہ بھی پاکستانی کردار کی تعریف کر رہا ہے۔انہوں نے افغانستان سے غیر ملکی فوجوں کے انخلاء کا مطالبہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ افغانستان عوام خود اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں۔

اس موقع پر گلبدین حکمت یار نے افغانستان کے مذہبی اور سیاسی رہنماؤں سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ اپنے ملک میں صاف اور شفاف انتخابات کے انعقاد کے لئے مل کر کوشش کریں۔ گلبدین حکمت یار نے مزید کہا کہ افغانستان سر زمین کو کسی بھی ملک کے خلااف استعمال نہیں ہونا چاہیے اور افغانستان حکومت بھی نہ صرف خود کسی تنازع میں شریک ہو بلکہ اسے کسی گروپ کو بھی کسی کیخلاف استعمال نہیں کرنا چاہیے۔

The post طالبان کو مذاکراتی میز پر لانے کیلیے پاکستان کا شکریہ، گلبدین حکمت یار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2ZLFOoV
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment