Ads

وزیراعظم نے ایم کیو ایم کے تحفظات دور کرنے کیلیے کمیٹی بنادی

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے ساتھ ہونیوالے معاہدے پر من و عن عملدرآمد کیا جائیگا، انہوں نے ایم کیو ایم کے تحفظات دور کرنے کیلیے جہانگیر ترین کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دیدی۔

وزیراعظم عمران خان سے اراکین قومی اسمبلی نے جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس میں وزیراعظم کے چیمبر میں الگ الگ ملاقاتیں کیں ان میں محمد افضل خان ڈھانڈلہ، کرامت علی کھوکھر، عاصم نذیر اور طاہراقبال شامل تھے۔

دریں اثناء وزیراعظم نے مجوزہ گیس سیلبیز پر نظرثانی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کم آمدنی اور غریب طبقے پرکم سے کم بوجھ ڈالا جائے، وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت گیس کے شعبے سے متعلق اجلاس ہوا، وزارت توانائی کو فرٹیلائزر سیکٹر کیلیے بھی گیس کی قیتموں میں نظر ثانی کی ہدایت کی، وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 2 جولائی کوطلب کرلیا۔

اجلاس میں بجٹ، ٹیکس ایمنسٹی اسکیم سمیت دیگر معاملات کا جائزہ لیا جائیگا اور 40 ہزارروپے مالیت کے پرائز بانڈز ختم کرنے کی منظوری کا امکان ہے۔ وفاقی کابینہ اجلاس کے لئے 11 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔ وفاقی کابینہ اپوزیشن کے احتجاج سے نمٹنے کا پلان تیار کریگی اور بجٹ، ٹیکس ایمنسٹی اسکیم سمیت دیگر معاملات کا جائزہ لیا جائیگا۔

اجلاس میں کابینہ 40 ہزارروپے مالیت کے پرائز بانڈز ختم کرنے، وفاقی دارالحکومت کے لئے سینئر سٹیزن بل2019 اور بچوں کے حقوق کے لئے قومی کمیشن کے قیام کی منظوری دے گی۔ جنوبی کوریا کے شہریوں کو ورک ویزا جاری کرنے کی منظوری ، 17 ایو نیو میں توسیع کے لئے شہر اقتدار کے ماسٹر پلان میں تبدیلی کی منظوری ، کابینہ صوبوں سے اسپتالوں کی وفاق کو منتقلی کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہیں۔

The post وزیراعظم نے ایم کیو ایم کے تحفظات دور کرنے کیلیے کمیٹی بنادی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2IWRhfS
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment