Ads

وزیراعظم کے نوٹس لینے سے ڈالر اور سونے کی قیمت کم ہوئی، ماہرین

کراچی:  تجزیہ کاروں کا کہناہے کہ وزیراعظم عمران خان کے نوٹس لینے کی وجہ سے ڈالر اور سونے کی قیمت میں کمی ہوئی ہے۔

الفا بیٹاکور کے چیف ایگزیکٹو خرم شہزاد کا کہناہے کہ روپے کی قدر میں اضافہ اسٹیٹ بینک کے اقدام سے ہوا۔ عارف حبیب لمیٹڈ کے ہیڈ ریسرچرسمیع اللہ طارق کا کہناہے کہ مارکیٹ میں ڈالر کی سپلائی آنے سے روپے کی قدر میں اضافہ ہوا۔

ایکسپورٹر کی رقوم اور ترسیلات زرسے مارکیٹ میں ڈالر کی سپلائی آئی، ایکسپورٹرز نے اپنے خریداروں سے رقوم منگوائیں کیونکہ ڈالر 164روپے کی سطح پر پہنچ چکاتھا۔

دوسری جانب آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے عہدے دار کے مطابق سونا درآمد کیاجاتا ہے اور روپے کی قدر میں اضافے سے لاگت کم ہوئی ہے اور سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی۔

The post وزیراعظم کے نوٹس لینے سے ڈالر اور سونے کی قیمت کم ہوئی، ماہرین appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2X6eLTC
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment