Ads

بغیر ہیلمٹ سفر پر ساڑھے 11 ہزار چالان، 7 ہزار موٹر سائیکلیں ضبط

کراچی:  ’’ہیلمٹ نہیں تو سفر نہیں‘‘کے عنوان سے ٹریفک پولیس کی جانب سے شروع کی گئی مہم کے دوسرے روز شہر بھر میں ساڑھے 11 ہزار چالان اور7ہزار سے زائد موٹر سائیکلیں ضبط کی گئیں جبکہ 17لاکھ روپے سے زائد چالان کیے گئے۔

ترجمان کراچی ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ساؤتھ زون پولیس نے 2813چالان کرتے ہوئے 4لاکھ 21ہزار950 روپے کے جرمانے کرتے ہوئے 2126 موٹرسائیکلیں ضبط کیں۔

سٹی پولیس نے 1082 چالان کرتے ہوئے ایک لاکھ 62 ہزار 3 سو روپے کے جرمانے کرتے ہوئے7سو 25موٹرسائیکلیں ضبط کیں، ضلع سینٹرل ٹریفک پولیس نے 1921 چالان کرتے ہوئے 2 لاکھ 88 ہزار ایک سو50 روپے کے جرمانے کرتے ہوئے 1012موٹرسائیکلیں ضبط کیں ، ڈسٹرکٹ ایسٹ میں 2137 چالان کرتے ہوئے 3 لاکھ 20ہزار 550روپے کے جرمانے کرتے ہوئے ایک ہزار4 سو 76 موٹرسائیکلیں ضبط کیں۔

کورنگی میں 836چالان کرتے ہوئے ایک لاکھ 25ہزار 4 سوروپے کے جرمانے کرتے ہوئے 585موٹرسائیکلیں ضبط کیں ،ویسٹ زون میں پولیس نے 1844 چالان کرتے ہوئے 2لاکھ 76ہزار 600روپے کے جرمانے کرتے ہوئے 8 سو 95 موٹرسائیکلیں ضبط کیں ، ملیر پولیس نے 897 چالان کرتے ہوئے ایک لاکھ34 ہزار 500 کے جرمانے کرتے ہوئے 549 موٹر سائیکلیں ضبط کیں۔

اس طرح مجموعی طور پر مہم کے دوسرے روز کراچی ٹریفک پولیس نے 11530 چالان کرتے ہوئے 17 لاکھ 29 ہزار 5 روپے کے جرمانے کرکے 7 ہزار3سو68 موٹر سائیکلیں ضبط کیں۔

The post بغیر ہیلمٹ سفر پر ساڑھے 11 ہزار چالان، 7 ہزار موٹر سائیکلیں ضبط appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2KYmYrg
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment