Ads

پی آئی اے حج آپریشن 2019 اور روڈ ٹو مکہ منصوبے کا افتتاح

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے پی آئی اے حج آپریشن 2019اور روڈ ٹو مکہ منصوبے کا باضابطہ افتتاح کردیا۔

وزیر اعظم نے اسلام آباد ایئر پورٹ سے عازمین حج کو الوداع کیا، وزیر اعظم نے ایئر پورٹس پر تمام اداروں کو مسافروں کوبہتر سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ قومی ایئر لائن کی پہلی حج پروز پی کے3003 ساڑھے تین سو عازمین حج کو لیکر حجاز مقدس پہنچ گئی۔وزیر اعظم نے عازمین حج کو الوداع کیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ امیگریشن، کسٹم و دیگر ضروری مراحل کوممکنہ حد تک آسان اور سہل بنانے پر خصوصی توجہ دی جائے۔

دریں اثناؤزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت ملکی ائیرپورٹس کے بہتر انتظامات کو یقینی بنانے کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا۔ وزیرِ اعظم نے سیکرٹری ہوابازی کو ہدایت کی کہ ہوابازی پالیسی کے تحت ریگولیشن اور ہوائی اڈوں کے انتظامات کو علیحدہ کرنے کا عمل جلد از جلد پایہ تکمیل کو پہنچایا جائے۔

 

The post پی آئی اے حج آپریشن 2019 اور روڈ ٹو مکہ منصوبے کا افتتاح appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2NzNKbC
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment