Ads

40 ہزار کے انعامی بانڈز کی واپسی کے 3 طریقے متعارف

 اسلام آباد: 40 ہزار روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی واپسی کا طریقہ کار متعارف کرادیا گیا۔

وفاقی حکومت نے ختم کیے گئے 40 ہزار روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی واپسی کا طریقہ کار متعارف کرادیا جس کے تحت 30مارچ 2020 ء تک ان کااندراج کرایا جاسکے گا۔ان کی واپسی 3 طریقوں سے ہوسکے گی مگر اس کے بدلے رقم نہیں ملے گی۔

پہلے طریقے کے تحت قومی بچت کے مراکز سے 40 ہزارکے بانڈ کے بدلے سیونگ سرٹیفکیٹس، سیونگ اکاؤنٹس سمیت کسی اسکیم میں سرمایہ کاری کرنا ہوگی۔ دوسرے طریقے کے تحت کمرشل بینکوں میں بانڈز واپس کیے جاسکیں گے مگر وہ نقد رقم نہیں دیں گے بلکہ رقم اکاؤنٹ میں منتقل ہوگی۔ اکاؤنٹ نہ رکھنے والوں کو اکاؤنٹس کھلوانا ہوںگے ۔ تیسرے طریقے کے تحت اسٹیٹ بینک اور مجازشاخوں پراندراج کرانے کیلیے شناختی کارڈ نمبراور دیگر کوائف دینا ہوں گے، اس کیلیے پروفارما جاری کردیا گیا ہے۔

The post 40 ہزار کے انعامی بانڈز کی واپسی کے 3 طریقے متعارف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2FP9l9u
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment