Ads

پولیس چیف واٹس ایپ سروس، شکایات پر 40 پولیس افسران اور اہلکاروں کو سزائیں

کراچی: کراچی پولیس چیف کے واٹس ایپ شکایتی سروس0343-5142770 پر گزشتہ 6 ماہ کے دوران سب سے زیادہ پولیس کے خلاف ہی 696 شکایتیں موصول ہوئیں جس کے نتیجے میں40 پولیس افسران و اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی گئی جب کہ 23 پولیس افسران اور اہلکاروں کوسخت اور17 کو معمولی سزائیں دی گئیں۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق کراچی پولیس چیف ڈاکٹر امیرشیخ کے قائم کردہ واٹس ایپ شکایتی سروس کے یکم جنوری سے 30 جون تک کے اعداد وشمار جاری کردیے گئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق شہریوں نے مسائل حل ہونے پر وڈیواور واٹس ایپ کے ذریعے شکریہ کے پیغامات بھی بھیجے، رواں سال کے پہلے 6 ماہ میں واٹس ایپ شکایتی سروس کو1603شکایات موصول ہوئیں، جنوری میں276، فروری میں 194، مارچ میں 209 شکایات موصول ہوئیں ،اپریل میں 282، مئی میں 316اور جون میں 326شکایات موصول ہوئیں۔

شکایتی سروس پر شکایات درج کرانے کے بعد شہر کے مختلف تھانوں میں169ایف آئی آر درج کی گئیں، جنوری میں 27، فروری میں 23، مارچ  میں28،اپریل میں 34، مئی میں 26  اور جون میں 31 ایف آئی آر درج کی گئیں۔

شکایتی سروس پر سب سے زیادہ696 شکایات پولیس کے خلاف درج کرائی گئیں جو کل شکایات کا43.4 فیصد ہے اس کے علاوہ پبلک وائیلنس کی178اور زمینوں پر قبضے کی 135شکایات موصول ہوئیں۔

منشیات فروشوں کی92، دھمکیوں سے متعلق 85، فراڈ کی 83، لاپتہ افراد کی 61 شکایات موصول ہوئیں، ڈکیتیوں کی53، چھینا جھپٹی کی 52 اور چوری کی 45 شکایات موصول ہوئیں اسی عرصے میں اغوا کی 22 شکایات بھی موصول ہوئیں۔

100فیصد شکایات کی چھان بین کی گئی اور مختلف اقدامات اٹھائے گئے، جوئے،جنسی زیادتی، بھتے اور فحاشی سے متعلق 100فیصد شکایات نمٹائی گئیں، دیگر شکایات پرعمل درآمد کے لیے انھیں متعلقہ محکموں کے سپرد کیا گیا، 6 ماہ میں واٹس ایپ پرموصول ہونیوالی شکایات کے نتیجے میں40 پولیس افسران و اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی گئی جس کے تحت23 پولیس افسران و اہلکاروں کو سخت اور17 کومعمولی سزائیں دی گئی۔

اعداد و شمارکے مطابق رشوت ستانی  پرکورنگی تھانے میں تعینات10 پولیس افسران و اہلکاروں ،فیروز آباد ،ساحل ،ڈیفنس اورٹریفک پولیس کے ایک ایک اہلکار کو معطل کیا گیا جبکہ رشوت ستانی پر رضویہ تھانے میں تعینات ایک اہلکار کی تنزلی کرکے معطل کیا گیا اسی طرح نبی بخش تھانے میں اہلکار کو کوارٹر گارڈ اورکورٹ پولیس کے 16 اہلکاروں کا تبادلہ کیا گیا، غیر مناسب رویہ اختیارکرنے پر درخشان  اور تیموریہ پولیس کے ایک ایک اہلکار کو معطل کیا گیا۔

شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنانے پر بوٹ بیسن تھانے کے ایک اہلکار کو معطل کیا گیا، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ایس ایس پی جنوبی آفس میں تعینات ایک اہلکار کو معطل کیا گیا ، منظم جرائم میں ملوث اے سی ایل سی پولیس کے اہلکارکو شوکازنوٹس دیا گیا ہے۔

The post پولیس چیف واٹس ایپ سروس، شکایات پر 40 پولیس افسران اور اہلکاروں کو سزائیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2LzFNQV
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment