Ads

ساحل پر جوڑوں کو لوٹنے والی خاتون اور ساتھی ڈکیت گرفتار

کراچی: ساحل پولیس نے ساحل سمندر پر سیروتفریح کے لیے آنے والے جوڑوں سے لوٹ مار کرنے والی خاتون اور اس کے ساتھی کو گرفتار کرلیا.

ڈی ایس پی زاہد حسین نے ایکسپریس کو بتایا کہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب ساحل پولیس نے ایک کارروائی کے نتیجے میں ارم عرف زاہدہ اور اس کے داماد فرحان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل اور ایک کار برآمد کرلی، ملزمان سے برآمد موٹر سائیکل پر ’’ پریس‘‘ کی نمبر پلیٹ اور کار پر سندھ ہائی کورٹ کی نمبر پلیٹ  آویزاں تھی  دونوں ملزمان اپنے آپ کو بااثر ظاہر کرکے سی ویو اور دو دریا پر آنے والے جوڑوں سے لوٹ مار کرتے تھے۔

وقوعے کے وقت ملزمہ ، فرحان اور ان کا تیسرا ساتھی جوکہ سیکیورٹی گارڈ کے روپ میں تھا ایک جوڑے پر تشدد کرکے ان سے لوٹ مار کررہے تھے کہ اس دوران ساحل تھانے کی پولیس موبائل موقع پر پہنچ گئی۔

ملزمہ ارم عرف زاہدہ کے خلاف فیڈرل بی ایریا بلاک 8 کے رہائشی کامران علی نامی شخص نے 25 جون کو ڈکیتی کا مقدمہ الزام نمبر 89/19 بھی درج کرایا تھا۔

ڈی ایس پی نے بتایا کہ ملزمہ ارم کا ایک داماد لطف اللہ سندھ اسمبلی میں افسر ہے اور اس کی سرکاری گاڑی بھی کئی بار وارداتوں میں استعمال کی جاچکی ہے ، ڈی ایس پی کا کہنا تھا کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہے اور جو بھی ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث پایا گیا اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

The post ساحل پر جوڑوں کو لوٹنے والی خاتون اور ساتھی ڈکیت گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2XnRNr8
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment