Ads

دکان سے ڈیڑھ کروڑ کا سونا لوٹنے والے میاں بیوی سمیت 4 ملزم گرفتار

کراچی: حیدری پولیس نے کراچی کی تاریخ کی طویل ترین نقب زنی کی واردات میں ملوث میاں بیوی سمیت4 ملزمان کوگرفتارکرکے ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد مالیت کا سونا برآمد کرلیا۔

ایس ایس پی سینٹرل عارف اسلم رائونے اپنے دفترمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ 5 اور 6 جون کی درمیانی شب حیدری مارکیٹ میں احسان جیولری شاپ میں نقب زنی کی واردات کے دوران نامعلوم ملزمان کروڑوں روپے مالیت کا ساڑھے 5 کلو سونا لوٹ کر فرار ہو گئے تھے جس کا مقدمہ حیدری تھانے میں درج کرلیا گیا تھا۔

ایس ایس پی نے بتایا کہ تفتیش کے دوران پولیس کو اس بات کا اندازہ ہو گیا کہ واردات میں کم از کم 8 سے 10 ملزمان شامل تھے تقریباًاورپولیس نے ٹیکنیکل سپورٹ کے نتیجے میں واردات میں ملوث 4 ملزمان حبیب الرحمن عرف ندیم لاہوری عرف منیر اس کی بیوی سمیرا حبیب اور2 ملزمان عدیل منظور اوروقاراحمد کوگرفتارکرکے ڈیڑھ کروڑ روپے سے زاید مالیت کا لوٹا ہوا سونا برآمد کر لیا، ملزمان واردات کے فوراً بعد پنجاب فرارہو گئے تھے۔

ملزمان کا گینگ 2 حصوں پر مشتمل ہے ایک حصہ جوکہ پنجاب سے کراچی آکر آسان ہدف تلاش کرتا ہے اور ہدف کی تلاش کے بعد بقیہ گروپ واردات کی منصوبہ بندی کرتا ہے ملزمان عید الفطرکے پہلے روزصبح ساڑھے نو بجے حیدری مارکیٹ میں سنارکی دکان میں داخل ہوئے اورباسی عیدکوصبح ساڑھے6 بجے لوٹ مارکرکے فرارہوئے ملزمان 21 گھنٹے تک واردات کرتے رہے۔

ملزمان اوران کے ساتھیوں نے نمازعید کے بعد حیدری مارکیٹ میں سنار کی دکان سے متصل جوتوں کی دکان میں تالاتوڑ کراندر داخل ہوئے اور درمیانی دیوار توڑکر سنار کی دکان میں داخل ہوئے ملزمان نے دیوارتوڑنے کے لیے ہلکے اوزاراستعمال کیے تاکہ شور شرابہ نہ ہواور 3 ملزمان دکان میں داخل ہوئے اوردرمیانی دیوارمیں نقب لگا کرصرافہ کی دکان میں داخل ہوئے اورلاکر توڑ کرسونا چوری کرکے فرارہو گئے۔

The post دکان سے ڈیڑھ کروڑ کا سونا لوٹنے والے میاں بیوی سمیت 4 ملزم گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2XHAJ3H
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment