Ads

شہری کو تھپڑ مارنے والا ٹریفک پولیس اہلکار معطل

کراچی: شہری کو چالان کے دوران تھپڑ مارنے والے ٹریفک پولیس اہلکارکو معطل کردیا گیا۔

پریڈی تھانے کی حدود میں موٹر سائیکل سوار کا چالان کے دوران ٹریفک اہلکارکی جانب شہری کو تھپڑ مارنے کا واقعہ پیش آیا تھا جس کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی،آئی جی ڈاکٹر سید کلیم امام نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ٹریفک کراچی سے واقعے کی تفصیل طلب کی تھی ،آئی جی کاکہنا تھا کہ اختیارات سے تجاوزکسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

ڈی آئی جی ٹریفک جاوید علی مہر نے بتایا کہ ٹریفک پولیس اہلکاراے ایس آئی محمد اشرف اعوان کو معطل کراس کے خلاف محکمانہ کارروائی شروع کردی گئی ہے ،ڈی آئی جی ٹریفک نے معطل ٹریفک پولیس اہلکارکوٹریفک پولیس لین گارڈن میں پیش ہوکر روزانہ حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے، معطل ٹریفک پولیس اہلکاراکبرروڈ ٹریفک سیکشن میں تعینات تھا۔

The post شہری کو تھپڑ مارنے والا ٹریفک پولیس اہلکار معطل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2LJ0OcM
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment