Ads

تندو تیز ہوائیں چلنے سے شہر کا موسم سہانا ہوگیا، آج ہلکی بارش کا امکان

کراچی: شہر میں تندوتیز سمندری ہوائیں چل پڑیں،ہواؤں کی رفتار50 کلومیٹرفی گھنٹہ ریکارڈ ہوئیں تاہم آج(جمعہ)کو ہلکی بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ روز شہر کا مطلع جزوی اورمکمل طور پر ابرآلودرہا،صبح کے وقت میں شہر کے مختلف علاقوں میں بونداباندی اور پھوار پڑی، جمعرات کو سمندر کی جنوب مغربی سمت سے تیزرفتار ہوائیں دن بھر چلیں،جس کی رفتار50 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

تندوتیز ہواؤں کی وجہ سے گرمی کاپارہ متوازن رہا،شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34ڈگری ریکارڈ ہوا جبکہ دوپہر کے وقت نمی کا تناسب 67 فیصد رہا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج (جمعہ) کو مطلع ابرآلود رہنے جبکہ شہر میں ہلکی بارش کا امکان ہے،آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42سے34ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔

The post تندو تیز ہوائیں چلنے سے شہر کا موسم سہانا ہوگیا، آج ہلکی بارش کا امکان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/30URx55
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment