Ads

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار

کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں بارش اور بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

کراچی میں آج صبح ہونے والی بارش سے شہر میں کئی ماہ سے جاری شدید گرمی کی لہر کا زور ٹوٹ گیا۔ شہر کے مختلف علاقوں میں بارش کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا جب کہ گرمی کے ستائے ہوئے لوگوں نے ابرِرحمت برسنے پر خدا کا شکر ادا کیا۔

کراچی کے علاقے ایکسپریس وے، شاہراہ فیصل، گلشن اقبال، بلوچ کالونی، محمود آباد، منظور کالونی، نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد، بہادر آباد، طارق روڈ، نمائش چورنگی، لیاقت آباد، اور دیگر علاقوں میں کہیں کہیں بوندا باندی اورکہیں بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج موسم ابر آلود رہے گا جب کہ صبح اور شام میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔ آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ جب کہ شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جا سکتا ہے۔

دوسری جانب کراچی میں ہلکی بونداباندی سے کے الیکٹرک کا پول کھل گیا، بارش شروع ہوتے ہی شہر کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ نیوکراچی، نارتھ کراچی، فیڈرل بی ایریا، بلدیہ ٹاون میں بجلی بند جب کہ شاہ فیصل کالونی عظیم پورہ اور لیاقت آباد میں بھی بجلی کی فراہمی معطل کردی گئی۔

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ بارش کے باعث چند علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔ متاثرہ علاقوں میں بجلی بحالی کا عمل جاری ہے، صارفین سے پریشانی کے لئے معذرت خواہ ہیں۔

The post کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2YAx0ls
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment