Ads

سندھ کے ایک لاکھ سرکاری اساتذہ سائنس اور ریاضی نہیں پڑھا سکتے، وزیر تعلیم

کراچی: وزیر تعلیم سردار شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کے ایک لاکھ 34ہزار میں سے ایک لاکھ اساتذہ سائنس اور ریاضی نہیں پڑھا سکتے۔

سردار شاہ نے لیاری میں گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول میر ایوب میں محکمہ تعلیم کی جانب سے سندھ انرولمنٹ ڈرائیو 2019 سیمینار سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نئے بھرتی ہونے والے اساتذہ اعلیٰ تعلیم یافتہ ہونگے جن کو بھرتی کرنے سے قبل آئی بی اے میں ٹیسٹ لیا جائے گا۔ اسٹیشنری اور کورس بلیک میں فروخت کرنے والے نجی اسکولوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی جب کہ میرے استعفے سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

دریں اثنا سیمینار میں طلبا نے ٹیبلوز بھی پیش کیے جبکہ سیمینار سے قبل آگاہی واک کا بھی انعقاد کیا گیا، جو لیاری کے گورنمنٹ ڈی سی ٹی او ہائی اسکول سے شروع ہوکر گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول میر ایوب پر اختتام پذیر ہوئی، واک کی قیادت وزیر تعلیم سردار علی شاہ نے کی جبکہ ان کے ہمراہ سیکریٹری تعلیم شاہد پرویز، اساتذہ اور طلبا کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

The post سندھ کے ایک لاکھ سرکاری اساتذہ سائنس اور ریاضی نہیں پڑھا سکتے، وزیر تعلیم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2FTB5tA
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment