Ads

انٹرنیشنل ٹورنامنٹس؛ پاکستان کی جونیئر ٹیموں کے ٹرائلز کا آغاز

کراچی: انٹرنیشنل جونیئرفٹبال مقابلوں میں شرکت کے لیے پاکستان کی انڈر 16 اور انڈر19 فٹبال ٹیموں کی تشکیل کے لیے ملکی سطح پر ٹرائلز کا ہفتہ سے آغازہوگیا۔

پاکستان فٹبال کی عالمی تنظیم کی جانب سے  ملک میں کھیل کے معاملات کے لیے بنائی جانے والی نارملائزیشن کمیٹی کے تحت ان مقابلوں میں شرکت کرے گا، پروگرام کے مطابق ان ٹیموں کے ممکنہ کھلاڑیوں کے انتخاب کے لیے ہفتے کوبیک وقت کراچی،لاہور،اسلام آباد،گلگت، آزاد جموں وکشمیر، فیصل آباد اورکوئٹہ میں ٹرائلز شروع ہو ئے۔

کراچی مرکزکے سہ روزہ ٹرائلز میں ابتدائی دن خیبرمسلم اسٹیڈیم، بلدیہ ٹاون پر 300سے زائد کھلاڑیوں نے اہلیت  کی جانچ کرائی دوسرے دن بھی اسی مقام پر سہ پہرتین بجے ٹرائلزہوں گے، سلیکشن کمیٹی سابق قومی کپتان ظفر اقبال، سلیم پٹنی اورغلام شبیرپرمشتمل ہے، لاہور میں 2 روزہ ٹرائلز سٹی اسپورٹس کمپلیکس،گلبرگ کے فٹبال اسٹیڈیم پرشروع ہوئے۔

شیڈول کے مطابق ملک گیرسطح پر یہ ٹرائلزحیدرآباد میں9 اور10 جولائی، میرپورخاص میں11جولائی،کوئٹہ اورفیصل آباد میں6 اور7جولائی، چمن اورمریدکے میں 8 اور9 جولائی،آزاد جموں وکشمیر میں6 تا 8 جولائی، اسلام آباد اورلاہور میں6 اور7 جولائی، بہاولپور، ایبٹ آباد اور ٹانک میں 9 اور 10 جولائی کو ہوں گے۔

پاکستان انڈر16 ٹیم کے ٹرائلز میں یکم جنوری2004 یا اس کے بعد پیدا ہوںے والے کھلاڑی شرکت کے اہل ہیں جبکہ قومی انڈر19 ٹیم کے ٹرائلز میں یکم جنوری 2001 یا اس کے بعد پیداہونے والے کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق منتخب قومی جونیئر ٹیمیں مختلف انٹرنیشنل مقابلوں میں حصہ لیں گی، پروگرام کے تحت پاکستان 22 سے 29 اگست بھارت میں شیڈول ساؤتھ ایشین فٹبال فیڈریشن انڈر 16چیمپئن شپ میں شرکت کرے گا، پاکستان 18 تا 22 ستمبرسعودی عرب میں اے ایف سی انڈر 16چیمپئن شپ کے کوالیفائرز میں بھی حصہ لے گا۔

علاوہ ازیں پاکستان نیپال میں 22 تا 29 ستمبر ایس اے ایف ایف انڈر19چیمپئن شپ اور 2 سے 10 نومبر عراق میں شیڈول  اے ایف سی انڈر19 چیمپئن شپ کے کوالیفائرز میں بھی شریک ہوگا۔

 

The post انٹرنیشنل ٹورنامنٹس؛ پاکستان کی جونیئر ٹیموں کے ٹرائلز کا آغاز appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2NDMLXT
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment