Ads

فوجی جوانوں کی شہادت، بھارت کی ریاستی دہشت گردی

لائن آف کنٹرول کے چھمپ سیکٹر میں دھماکے سے پاک فوج کے پانچ جوان شہید جب کہ ایک جوان زخمی ہو گیا، بارودی مواد سے کیا جانا والا یہ دھماکا دراصل بھارت کی جانب سے ریاستی دہشت گردی کا واضح ثبوت ہے، بھارت کی طرف سے دو طرفہ جنگ بندی معاہدے اور بین الاقوامی ضابطوں کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔

ایسا محسوس ہوتا ہے کہ بھارت نے یہ اپنی عادت بنا لی ہے کہ وہ طاقت کے نشے میں چُور ہو کر بار بار لائن آف کنٹرول پرکشیدگی کو جنم دیتا ہے۔ بلا اشتعال فائرنگ کے سبب سرحد کے قریبی علاقوں میں نقل مکانی اور انسانوں کی ہلاکتوں کا سلسلہ بھی سال بھر جاری رہتا ہے۔

پاکستانی افواج کمال ضبط کا مظاہرہ کرتی ہیں، لیکن بھارت ایک خاص پلاننگ کے تحت حالات کو کشیدہ رکھنا چاہتا ہے، کیونکہ جنگی جنون کو ہوا دے کر حال میں نریندر مودی نے دوبارہ کامیابی حاصل کی ہے۔ پاکستان کشیدگی کا خواہاں نہیں ہے۔ اقوام متحدہ پر یہ بھاری ذمے داری عائد ہوتی ہے کہ لائن آف کنٹرول پر دونوں ممالک کے درمیان اعتماد سازی کے عمل کو پروان چڑھائے۔

عمومی تاثر جو پایا جاتا ہے کہ جنگ بندی کی خلاف ورزیاں باقاعدہ منصوبہ بندی سے کی جاتی ہیں، اسے ختم ہونا چاہیے کیونکہ جنگ بندی کی خلاف ورزیاں پاک بھارت تعلقات میں سخت کشیدگی کا باعث بن جاتی ہیں، جس کا تدارک ضروری ہے۔ کشیدگی کے یہ خدوخال کسی بڑی جنگ کا پیشہ خیمہ بھی ثابت ہو سکتے ہیں۔

یہاں پر سفارت کاری کی اہمیت بھی بڑھ جاتی ہے، ہمیں دنیا کے ہر فورم پر بھارتی جارحیت کو بے نقاب کرنا چاہیے تا کہ عالمی دبائو بھارت کو مذاکرت کی میز پر بیٹھنے پر مجبور کرے۔ حرف آخر، سلام ہے، ان جوانوں کی شہادت کو جنھوں نے مادر وطن پر اپنی جانیں نچھاور کیں۔ پاکستان کے سپوت کسی قربانی سے دریغ نہیں کرتے اور دشمن کے حربے کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں۔

پاکستان کو بھارت کے عزائم کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنی دفاعی صلاحیتوں کو بڑھانا چاہیے۔اس کے ساتھ ساتھ پاکستان کو کنٹرول لائن پر ہونے والے واقعے پر بھارت کے ساتھ سخت احتجاج کرنا چاہیے اور اس مسئلے کو عالمی سطح پر اٹھانا چاہیے۔بھارت مسلسل کنٹرول لائن پر اشتعال انگیزی کر رہا ہے اور اس کی اس یکطرفہ اشتعال انگیزی سے پاکستان میں شہادتیں ہو رہی ہیں۔

The post فوجی جوانوں کی شہادت، بھارت کی ریاستی دہشت گردی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/30eOTGZ
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment