Ads

شام میں عام شہریوں کی ہلاکتیں

شام کا بحران تاحال سنگین ہیں اور روزانہ المیے جنم لے رہے ہیں۔ عالمی میڈیا کے مطابق شام کے شہر ادلب کی پر ہجوم سبزی مارکیٹ پر بمبار طیاروں کے حملے سے کم از کم 40 شہریوں کے ہلاک ہوگئے ہیں۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی نے دعویٰ کیا ہے کہ حملہ روسی طیاروں نے کیا ہے۔ خبر میں بمباری کے بعد ہونے والی ہلاکتوں کے علاوہ دیگر تباہ کاریوں کی تفصیلات بتائی گئی ہیں جیسے کئی موٹر سائیکل سوار، بمباری سے ہلاک ہونے کے بعد زمین پر خون میں لت پت پڑے ہیں جب کہ ان کے چہرے دھول میں اٹے ہوئے ہیں جس سے ان کی پہچان مشکل ہو گئی ہے۔

دریں اثناء روس کی وزارت دفاع کی طرف سے بیان جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شام کے اس علاقے میں روس نے کوئی فوجی کارروائی نہیں کی، ویسے بھی دیکھا جائے تو روس شامی حکومت کا حامی ہے، ایسے میں یہ تو ہو سکتا ہے کہ روسی طیارے شامی صدر بشار الاسد کے مخالفوں کے خلاف کوئی کارروائی کریں مگر سبزی منڈی میں عام شہریوں کو مارنے میں روس کا کوئی کردار بنتا نہیں ہے۔

یہ بھی ہو سکتا ہے کہ بمباری کسی دوسری طاقت نے کی ہو جس نے بعد ازاں روس  پر الزام لگا دیا۔ بہرحال  شام میں حقوق انسانی کے نگران ادارے کا کہنا ہے کہ طیاروں نے میرت النعمان کے علاقے پر بمباری کی جب کہ برطانیہ میں نگرانی کرنے والے ایک ادارے نے باقاعدہ طور پر نام لکھ کر روسی بمبار طیاروں کی کارروائی کا الزام عائد کیا ہے جب کہ روس کی طرف سے اس الزام کو مسترد کر دیا ہے۔

فرانسیسی ادارے اے ایف پی کی خبر میں ایک سو سے زائد دیگر افراد کے زخمی ہونے کا ذکر بھی کیا گیا ہے۔ طیاروں کا یہ حملہ ادلب کے علاقے میں کیا گیا۔ اس سے قبل بھی  اس علاقے پر ہوائی حملے ہو چکے ہیں جن سے بھاری تعداد میں ہلاکتیں ہوئیں۔ مختلف اطلاعات کے مطابق شام میں کئی سال سے جاری جنگ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 70 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے اور ابھی اس جنگ کا کوئی اختتام نظر نہیں آتا۔

شام میں ہونے والی اس خونریزی میں دنیا کی بڑی طاقتیں شامل ہیں جب کہ اقوام متحدہ حسب معمول دم سادھے بیٹھی ہے اور دنیا منتظر ہے کہ دنیا میں امن قائم کرنے کا ذمے دار ہے کیا کرتا ہے مگر دیکھنے میں آیا ہے کہ وہ کسی جانب سے مخصوص اشارے کا منتظر رہتا ہے۔

The post شام میں عام شہریوں کی ہلاکتیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2M6aTA5
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment