لاہور: پی سی بی میں اہم تقرریوں کیلیے 4 رکنی نومینیشن کمیٹی قائم کردی گئی۔
اسد علی خان کو کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے، شاہ ریز عبداللہ رکن ہوں گے، بختیار خواجہ کو بطور آزاد رکن شامل کرلیا گیا۔ بورڈ کے سینئر لیگل کونسل بیرسٹر سلمان نصیر سیکریٹری ہیں، کمیٹی گورننگ بورڈ کیلیے 4آزاد ڈائریکٹرز کے ساتھ الیکشن کمشنر، ڈپٹی الیکشن کمشنر اور ایڈجوڈیکیٹرز کے نام تجویز کرے گی جو بورڈ آف گورنرز کو پیش کیے جائیں گے۔
کمیٹی پی سی بی آئین کے تناظر میں اسٹرکچر ترتیب دینے کیلیے اپنی مہارت، علم ،تجربے کا استعمال کرتے ہوئے خالی آسامیوں کیلیے موزوں افراد کی شناخت، انٹرویوز اور انتخاب کرنے کی ذمہ داری بھی سرانجام دے گی۔
The post پی سی بی میں اہم تقرریوں کے لیے4 رکنی کمیٹی قائم، اسد علی سربراہ مقرر appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2UihvNP
0 comments:
Post a Comment