Ads

تبدیلیوں کا نقارہ بج گیا، نئے ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر کی آج نقاب کشائی

 لاہور: تبدیلیوں کا نقارہ بج گیا نئے ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچرکی ہفتے کو نقاب کشائی ہوگی۔

ڈپارٹمنٹل ٹیموں اور ریجنز کے تابوت میں آخری کیل ٹھونکی جا چکی، اب6صوبائی ایسوسی ایشنز کی ٹیموںاور فرسٹ کلاس سیزن کے شیڈول کا اعلان بھی متوقع ہے، سری لنکا سے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز پہلے ہونے کے پیش نظر ڈومیسٹک کرکٹ پلان میں تبدیلی کا امکان ہے، گورننگ بورڈ کے اجلاس میں نئے سسٹم کی منظوری بھی مل گئی،پی سی بی کے چیئرمین، چیف ایگزیکٹیو، چیف آپریٹنگ آفیسر اور چیف فنانشل آفیسر کے اختیارات سے متعلق آئین میں تبدیلیوں پر بھی اراکین نے ’’قبول ہے، قبول ہے‘‘ کے الفاظ دہرا دیے۔

چیف ایگزیکٹیو وسیم خان نے گورننگ بورڈکو ٹیم مینجمنٹ کے انتخاب میں ہونے والی پیش رفت پر اعتماد میں لیا،ہوم سیریز کیلیے بہترین انتظامات کرنے کی ہدایت کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم اور پیٹرن انچیف پی سی بی عمران خان کے ویژن کو پیش نظر رکھتے ہوئے ڈومیسٹک اسٹرکچر کو آسٹریلوی طرز پر استوار کرنے کیلیے پیپر ورک کئی ماہ سے جاری تھا،ڈپارٹمنٹس اور ریجنز کی ٹیموں کو ختم کرکے 6صوبائی ایسوسی ایشنز کا نظام لانے کا پلان تیار کیا گیا، وفاقی کابینہ سے منظوری پانے والے نئے آئین میں انتظامی سسٹم کے ساتھ ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر میں تبدیلی بھی شامل تھی۔

لاہور ہائیکورٹ کے ایک فیصلے میں نئے آئین کا نوٹیفکیشن معطل ہوا تو فرسٹ کلاس سیزن سمیت کئی امور پر سوالیہ نشان لگا، درخواستیں خارج ہونے پر یہ دیوار بھی گر گئی،ہفتے کو قذافی اسٹیڈیم میں چیئرمین پی سی بی احسان مانی،چیف ایگزیکٹیو وسیم خان اور ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ ہارون رشید پریس کانفرنس میں نئے اسٹرکچر کے نقش و نگار نمایاں کریں گے،مصباح الحق، راشد لطیف اور ندیم خان پر مشتمل 3 رکنی پینل کی جانب سے تشکیل دیے جانے والے 6صوبائی ایسوسی ایشنز کے اسکواڈز کی رونمائی کا بھی امکان ہے۔

سری لنکا سے ٹیسٹ سیریز اکتوبر میں تجویز ہونے کی وجہ سے پی سی بی نے قائد اعظم ٹرافی کا آغاز 14ستمبر کو کرانے کا پروگرام بنایا تھا، اب شیڈول میں تبدیلی کے بعد آئی لینڈرز پہلے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کھیلنے کیلیے آرہے ہیں، ایسے میں ڈومیسٹک سیزن کا پلان تبدیل کیے جانے کا امکان بھی ہے۔ گذشتہ روز نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہونے والے گورننگ بورڈ کے 55ویں اجلاس میں نئے ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر کے تحت کرکٹ ایسوسی ایشنز اور ڈومیسٹک سیزن کا مجوزہ پلان پیش کیا گیا جسے اراکین نے متفقہ طور پر منظور کرلیا۔

چیف ایگزیکٹیو وسیم خان نے ارکان کو کرکٹ کمیٹی کے 2اگست کو ہونے والے گذشتہ اجلاس سے متعلق بریفنگ دی، اس میں آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2019 سمیت پاکستان ٹیم کی گذشتہ 3 سالہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا تھا، انھوں نے اراکین کو ٹیم مینجمنٹ کے انتخاب کیلیے ہونے والی پیش رفت پر بھی اعتماد میں لیا،گورننگ بورڈ نے سری لنکا سے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلیے بہترین انتظامات کرنے کی ہدایت دی، پی سی بی چیئرمین، چیف ایگزیکٹیو، چیف آپریٹنگ آفیسر اور چیف فنانشل آفیسر کے اختیارات سے متعلق آئین میں تبدیلیوں پر بھی ’’قبول ہے، قبول ہے‘‘ کے الفاظ دہرا دیے گئے، ایجنٹس کی رجسٹریشن کیلیے قواعد و ضوابط بھی منظور کرلیے گئے۔

The post تبدیلیوں کا نقارہ بج گیا، نئے ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر کی آج نقاب کشائی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2zyfeoe
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment