Ads

سری لنکا سے کرپٹ کرکٹرز کا صفایا کرنے کیلیے جال تیار

کولمبو:  سری لنکا نے ملک سے کرپٹ کرکٹرز کا صفایا کرنے کیلیے جال تیار کرلیا جب کہ خصوصی قانون جلد ہی منظوری کی خاطر پارلیمنٹ میں پیش کیا جائیگا۔

سری لنکا نے کرکٹ کو کرپشن سے صاف کرنے کیلیے عملی اقدامات شروع کردیے، پہلے مرحلے میں ایک خصوصی بل کا ڈرافٹ تیار کیا گیا جسے جلد ہی پارلیمنٹ سے منظوری کیلیے پیش کیا جائے گا،جس کے بعد کھیل میں میچ فکسنگ، کرپشن، غیرقانونی سازباز یا سٹے بازی پر نہ صرف زیادہ سے زیادہ 10 برس تک جیل کی ہوا کھانا پڑے گی بلکہ 10 کروڑ روپے جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔ مجوزہ بل کے کھیل میں موجودہ خرابیوں کو دور کرنے میں معاون ثابت ہونے کا امکان ہے۔

وزارت کھیل کے ایک ٹاپ آفیشل نے کہاکہ سخت سزاؤں کا مقصد ہی اسپورٹس کو کرپشن اور فکسنگ جیسی چیزوں سے پاک کرنا ہے۔ کھیل میں کسی قسم کے فراڈ پر بھی اسی بل کے تحت ہی سزا دی جائے گی، اسی طرح اگر کوئی کسی فکسنگ وغیرہ میں سہولت کاری کرے تو اسے بھی جرم کرنے والے کے برابر ہی سزا بھگتنا ہوگی۔ اس بل کی منظوری پر کھیل میں کرپشن کے معاملات کی تفتیش کیلیے خصوصی انویسٹی گیشن یونٹ قائم کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ حالیہ کچھ عرصے میں سری لنکا میں کرکٹ کرپشن سے کافی داغدار ہوئی، آئی سی سی کی جانب سے کئی سابق کرکٹرز پر اینٹی کرپشن کوڈز کے تحت چارجز عائد کیے گئے،ان میں سنتھ جے سوریا اور سابق پیسر نوان زوئیسا بھی شامل تھے، سابق فاسٹ بولر دلہار لوکوہیٹگے کو نومبر میں کرپشن کی وجہ سے معطل کیا گیا۔

The post سری لنکا سے کرپٹ کرکٹرز کا صفایا کرنے کیلیے جال تیار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2NAp5SF
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment