Ads

مصباح کو ہیڈکوچ کا عہدہ سونپنا جلدبازی قرار

 لاہور: ثقلین مشتاق نے کہا ہے کہ مصباح الحق کو ہیڈکوچ کا عہدہ سونپنا جلدبازی ہوگی۔

سابق کپتان کو بھاری ذمہ داری سنبھالنے سے قبل1،2 سال نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کام کرنا چاہیے، متعلقہ تجربہ نہ ہوتو سیکھنے کیلیے زیادہ وقت درکار ہوتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ثقلین مشتاق نے اپنے یوٹیوب چینل پر جاری کردہ ویڈیو میں کہاکہ مصباح الحق کو فوری طور پر ہیڈ کوچ کا عہدہ سونپنا جلد بازی ہوگی۔

سابق کپتان ایک بہترین نظم وضبط کے پابند عظیم کرکٹر تھے،انھوں نے پوری دیانتداری سے قوم کی خدمت کی لیکن میرے خیال میں انھیں ہیڈ کوچ بنانا عجلت کا مظاہرہ ہوگا،اگر اس عہدے کو سنبھالنے سے قبل وہ1،2 سال کوچنگ سیٹ اپ میں کام کرلیں تو نوجوان کرکٹرز کی صلاحیتوں کو بہتر انداز میں نکھار سکتے تھے،سابق اسپنر نے کہا کہ میری رائے غلط بھی ہوسکتی ہے۔

انسان ہمیشہ سیکھتا رہتا لیکن اگر متعلقہ تجربہ نہ ہوتو سیکھنے کیلیے زیادہ وقت درکار ہوتا ہے،اگرمصباح پہلے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں مختلف ایج گروپس، سینئرز، نوجوانوں اور ابھرتے ہوئے کرکٹرز کے ساتھ کام کرتے تو اس تجربے کی بنیاد پر ہیڈ کوچ کی ذمہ داری سے بہتر انداز میں انصاف کرپاتے۔

اب پی سی بی ان کو یہ عہدہ سونپنے کا فیصلہ کر لیتا ہے تو تمام امور پر بات کرلینی چاہیے،دونوں کو مل کر آئندہ سیریز اور ورلڈکپ کا پلان بنانا ہوگا،مستقبل میں ریٹائر ہونے والے کرکٹرز کے ناموں پر بھی غور کرنا چاہیے،پی سی بی اور مصباح الحق کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔ یاد رہے کہ ثقلین مشتاق نے خود بھی انڈر19ٹیم کے کوچ کیلیے درخواست دی تھی لیکن ان کو نظر انداز کرتے ہوئے اعجاز احمد کو منتخب کرلیا گیا۔

The post مصباح کو ہیڈکوچ کا عہدہ سونپنا جلدبازی قرار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2PDLeSu
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment