کنگسٹن / جمیکا: ویسٹ انڈیز کے ’ ماؤنٹین مین ‘ راہکیم کورنویل نے ٹیسٹ ڈیبیو پر منفرد ریکارڈ بنادیا۔
6 فٹ5 انچ کی قامت اور 140 کلو وزن کے حامل 26 سالہ نوجوان ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کے ’ بھاری بھرکم ‘ پلیئر بن گئے، بولنگ آل راؤنڈر نے سابق آسٹریلوی کپتان واروک آرمسٹرانگ کا ریکارڈ توڑدیا جو اس سے قبل 133سے139 کے جی وزن کے حامل تھے، فٹنس کی کمی پر شائی ہوپ کے ساتھ میگوئل کمنز کو بھی ڈراپ کردیاگیا۔
جھامر ہیملٹن کو ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی بار صلاحیتوں کے اظہار کا موقع میسر آگیا۔ میچ میں بھارت نے لنچ تک72 رنز پر 2 وکٹیں گنوا دیں، میانک اگروال 41 اور ویرات کوہلی 5 پر ناٹ آؤٹ تھے، لوکیش راہول 13 رنز بنا کر ہولڈر کا شکار بنے،6 رنز اسکور کرنے والے پجارا کی وکٹ کورنویل نے حاصل کی،میزبان الیون نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
The post 140 کلوکے کورنویل ’بھاری بھرکم‘ ٹیسٹ کرکٹربن گئے appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Us9ZjH
0 comments:
Post a Comment