Ads

کوئٹہ جامع مسجد بم دھماکےکا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج

کوئٹہ: کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک کی جامع مسجدو مدرسہ میں گزشتہ روز ہونے والے بم دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج کرلیا گیا۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق مقدمہ حافظ عبدالمجید کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔ مقدمے میں قتل، اقدام قتل دہشت گردی سمیت ایکسپلوسیو ایکٹ کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک کی مسجد میں نماز جمعہ کے دوران بم دھماکے کے نتیجے میں امام مسجد سمیت 4 افراد شہید اور 24 زخمی ہوئے تھے۔ ڈی آئی جی کوئٹہ کے مطابق ریموٹ کنٹرول بم  امام مسجد کے منبر کے نیچے نصب کیا گیا تھا۔

The post کوئٹہ جامع مسجد بم دھماکےکا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Z3ocrW
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment