Ads

ایف اے ٹی ایف پلان غیر رسمی معیشت تک بڑھایا جائے، امریکا

 اسلام آباد:  امریکا نے پاکستان پر زور دیا ہے کہ فنانشنل ایکشن ٹاسک فورس کے پلان کا نفاذ معیشت کے غیر رسمی شعبہ تک بڑھایا جائے۔

امریکا نے فنانشنل ایکشن ٹاسک فورس کے 27 نکاتی ایکشن پلان پر عملدرآمد سے متعلق اپنے تحفظات بھی ظاہر کئے ہیں، مذکورہ ٹاسک فورس کے ایکشن پلان پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کیلئے امریکی وفد ان دنوں پاکستان کے دورہ پر ہے۔

گزشتہ روز وفد نے وفاقی وزیر حماد اظہر سے ملاقات کی،جو ایف اے ٹی ایف معاملات کے کوآڈینیٹر بھی ہیں،امریکی وفد پیر سرکاری و نجی شعبہ کے عہدیداروں سے ملاقاتیں کر رہا ہے تاکہ ایف اے ٹی اے کے پلان پر پاکستان کی تیاری کا اندازہ لگایا جا سکے۔ خاص طور پر منی لانڈرنگ اور دہشتگردوں کی مالی معاونت کی روک تھام میں بہتری کا جائزہ لیا جا سکے۔

وفاقی وزیر حماد اظہر کو حال ہی میں ایف اے ٹی ایف کے ایکشن پلان پر عملدرآمد کی نگرانی کرنے کیلئے وفاقی کابینہ کی جانب سے کوآڈینیٹر مقرر کیا گیا ہے۔

The post ایف اے ٹی ایف پلان غیر رسمی معیشت تک بڑھایا جائے، امریکا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2YP3Tdr
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment