قاسم آبادمیں بدامنی، مسلح افراد نے گھر کا صفایا کرنے کے ساتھ اے ٹی ایم مشین سے رقم نکلوانے والے شہری کو بھی لوٹ لیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ قاسم آباد کی حدود اولڈ وحدت کالونی میں عبدالقادر کے گھر 3 نامعلوم افراد داخل ہوئے اور اہلخانہ کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بناکر ڈیڑھ تولے کے طلائی زیورات، ایک لاکھ 8 ہزار روپے نقد اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا۔ ملزمان اہلخانہ کو ایک کمرے میں بند کرکے فرار ہوگئے۔
قاسم آباد تھانے ہی کی حدود پکوڑا اسٹاپ کے مقام پر موٹرسائیکل سوار 2 نامعلوم افراد نے نجی بنک کی اے ٹی ایم مشین سے پیسے نکلوا کر گھر جانے والے مراد علی سولنگی کو یرغمال بنا کر20 ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا۔ جبکہ تھانہ فورٹ کی حدود اسٹیشن روڈ سے نامعلوم چور ایچ ایم سی کے اقلیتی رکن رومس بھٹی کی موٹرسائیکل لے اڑے۔
The post بد امنی پھر سر اٹھانے لگی، لوٹ مار کی کئی وارداتیں appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2zA6gqD
0 comments:
Post a Comment