Ads

یمنی فورسز کا عدن پر دوبارہ قبضہ

یمن کی حکومتی فورسز نے ملک کے عبوری دارالحکومت عدن اور اس کے صدارتی محل پر دوبارہ قبضہ کر لیا ہے اور ایک حکومتی وزیر نے اعلان کیا ہے کہ علیحدگی پسندوں کو پیچھے دھکیل دیا گیا ہے جنھوں نے اس ماہ کے اوائل میں وہاں قبضہ کر لیا تھا۔

علیحدگی پسندوں نے تقریباً تین ہفتے قبل عدن پر قبضہ کیا تھا لیکن اب آزادی کی حامی فورسز نے عدن کا کنٹرول سنبھال لیا۔ عدن حکومت کا اس وقت سے عارضی دارالحکومت تھا جب سے حوثی باغیوں نے شمالی دارالحکومت صنعا پر قبضہ کر لیا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ یمنی صدر عبدالرب منصور ہادی کی وفادار فورسز نے عدن کے صدارتی محل پر قبضہ واگزار کر لیا ہے۔ واضح رہے صدر ہادی کی حکومت کو بین الاقوامی طور پر یمن کا جائزہ حکمراں تصور کیا جاتا ہے۔

اس کا اعلان وزیر اطلاعات معمر الفریاتی نے ایک ٹویٹ کے ذریعے کیا ہے۔ قومی آرمی اور سیکیورٹی فورسز نے صوبے کے تمام اضلاع پر موثر کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ یمن میں جاری خانہ جنگی کے باعث ملک میں قحط پڑنے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے نہ صرف قحط کا خطرہ بلکہ ملک کے ٹوٹنے کا خطرہ بھی نمایاں ہے۔

علیحدگی پسندوں کا دارالحکومت عدن پر قبضہ کر لینا باغیوں کی نمایاں کامیابی سمجھی جا رہی تھی تاہم اب سرکاری فورسز دیگر تزویراتی علاقوں پر بھی قبضے کی کوشش کر رہی ہیں شہر کے مشرق میں سرکاری افواج کی طرف سے گولہ باری کی خبریں بھی موصول ہوئی ہیں جب کہ سرکاری فوجیں مسلسل پیش قدمی کر رہی ہیں۔ ان کی کوشش ہے کہ مشرق میں عدن کے صوبے پر بھی کنٹرول حاصل کیا جا سکے۔

حکومت نواز ذرایع کے مطابق عدن کے گلی کوچوں میں آمنے سامنے تصادم کی اطلاعات بھی موصول ہورہی ہیں۔ عدن دوسرا جنوبی صوبہ ہے جس پر سرکاری فورسز نے قبضہ کر لیا ہے۔ اس ہفتے کے ابتدا میں سرکاری فوجوں نے شبوا کے صوبے کا بھی کنٹرول دوبارہ حاصل کر لیا ہے ۔ یمنی وزارت داخلہ نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں علیحدگی پسندوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ ملک کے وسیع تر مفاد میں اپنے ہتھیار ڈال دیں اور لڑائی بند کر دیں۔

سعودی عرب کی قیادت میں جو اتحاد بنایا گیا ہے اس اتحاد کی طرف سے بار بار کے مطالبات کے باوجود باغیوں نے اپنی پوزیشن چھوڑنے پر آمادگی ظاہر نہیں کی سعودی حمایت کے اتحاد نے 2015ء باغیوں نے یمن کے بہت سے علاقے پر قبضہ کر لیا تھا۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ یمن کو عالم عرب کا غریب ترین ملک خیال کیا جاتا ہے۔ یمن کی خانہ جنگی میں  ہلاک ہونے والوں کی تعداد ہزاروں افراد تک پہنچ چکی ہے جن میں زیادہ تر سویلین ہیں جب کہ اقوام متحدہ نے اسے دنیا کا بدترین انسانی بحران قرار دیا ہے۔

The post یمنی فورسز کا عدن پر دوبارہ قبضہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Lm8TS6
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment