Ads

روشنیوں کے شہر کی حالت زار

کراچی میں ایک بار پھر شہریوں کے مسائل میں بے پناہ اضافہ ہو گیا ہے، بدھ اور جمعرات کو ہونے والی تیز اور موسلا دھار بارش سے سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے، مختلف شاہراہوں پرگاڑیوں کی لائنیں لگ گئیں، جب کہ روشنیوں کا شہر تاریکی میں ڈوبا رہا، کراچی میں برسہا برس بارش نہیں ہوتی، اس بار ابر رحمت برسا ہے، تو صوبائی اور شہری انتظامیہ، سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اور کے الیکٹرک کی ناقص کارکردگی نے شہریوں کو اذیت اور کرب میں مبتلا کر دیا ہے۔

کراچی میں تھوڑی سی بارش میں گھنٹوں کے لیے بجلی بند ہو جانا کے الیکٹرک کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ بارش کا پانی کراچی کو گیس سپلائی کرنے والی لائنوں میں داخل ہونے سے گیس کی فراہمی میں جزوی خلل شروع ہو گیا۔ کچھ علاقوں میں گیس سپلائی بالکل بند ہو گئی گیس کا پریشر نہایت کم ہونے کی وجہ سے بلند عمارتوں اور گھروں میں مکمل طور پر گیس کی سپلائی بند ہو گئی۔

صارفین ایک نئی مشکل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ محکمہ موسمیات نے اگلے 24 گھنٹوں میں کراچی سمیت 8 اضلاع میں تیز بارشوں کی پیشگوئی کی ہے، شہر میں 50 سے 70 ملی میٹر بارش متوقع ہے جس سے اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

بدھ کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انرجی کو کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو نے بتایا کہ 33 افراد کی ہلاکت کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیںجن میں 11ہلاکتیں گھر کے اندر ناقص وائرنگ سے ہوئیں جب کہ 18ہلاکتیں بجلی کے کُنڈوں یا ٹی وی کیبل نیٹ ورک سے ہوئیں۔ کراچی جیسے میگا سٹی میں یوں نظام زندگی کا مفلوج ہو جانا سسٹم کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

پاکستان تحریک انصاف، متحدہ قومی موومنٹ، پاکستان پیپلزپارٹی اور پی ایس پی کے رہنما سیاسی بیان بازی اور پوائنٹ اسکورنگ کرنے میں لگے ہوئے ہیں، شہر ناپرساں کو لاوارث چھوڑ دیا گیا ہے، ایسا محسوس ہوتا ہے کہ آگے بڑھ کر اور ملکر عوام کے مسائل کوئی حل نہیں کرنا چاہتا۔

The post روشنیوں کے شہر کی حالت زار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Zqa5Oj
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment