لاہور: پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کا سفر تیز ہونے لگا،بنگلہ دیشی ویمنز ٹیم 3ٹی ٹوئنٹی اور 2ون ڈے مقابلوں کیلیے لاہور آئے گی، تمام میچز قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔
پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق بنگلہ دیشی ویمنز3 ٹی ٹوئنٹی اور 2 ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز میں شرکت کیلیے اکتوبر میں لاہور آئیں گی، مہمان ٹیم 2 ہفتے کے ٹور کیلیے 23 اکتوبر کو پہنچے گی۔
سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی26، دوسرا 28 اور تیسرا 30 اکتوبر کو کھیلا جائے گا، ون ڈے مقابلے 2 اور 4 نومبر کو ہوں گے، تمام میچز کا میزبان قذافی اسٹیڈیم ہوگا۔ یاد رہے کہ گذشتہ 4 سال میں بنگلہ دیشی ویمنز ٹیم دوسری بار پاکستان کا دورہ کررہی ہے، اس سے قبل 2015 میں ٹور کیا، اس دوران 2 ٹی ٹوئنٹی اوراتنے ہی ون ڈے میچز کھیلے گئے تھے۔
قومی ویمنز ٹیم نے گذشتہ سال 4 ٹی ٹوئنٹی اور ایک ون ڈے میچ کیلیے بنگلہ دیش کا دورہ کیا تھا، گرین شرٹس نے ٹی ٹوئنٹی سیریز3-0 سے جیتی، واحد ایک روزہ میچ میں میزبان ٹیم نے کامیابی سمیٹی تھی،رواں سال ویسٹ انڈین ویمنز ٹیم بھی ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلیے کراچی آئی تھی، سری لنکا مینز ٹیم بھی 3ون ڈے اور اتنے ہی ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں شرکت کیلیے آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کررہی ہے جس کے میچز کراچی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے۔
The post پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کا سفر تیز appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2PuSqjX
0 comments:
Post a Comment