Ads

برطانیہ پاکستان میں ڈیڑھ کروڑ پاؤنڈ کی سرمایہ کاری کرے گا

کراچی:  ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (ڈی ایف آئی ڈی) برطانیہ کے عزم کے تحت پاکستان کی انڈسٹریل اسمال اینڈ میڈیم انٹر پرائزز (ایس ایم ای) سیکٹر کو ماحول دوست توانائی اور اس کی بچت کے لیے مالی سہولت کی فراہمی کے سلسلے میں تعاون فراہم کرے گا۔

ڈی ایف آئی ڈی کے سسٹین ایبل انرجی اینڈ اکنامک ڈیولپمنٹ (SEED) پروگرام کا حصہ ہونے کے ناطے ’کار انداز‘ پاکستانی کاروباروں میں ماحول دوست توانائی کی پیداوار اور بچت کے اقدامات کو فروغ دینے کے لیے 15 ملین پاؤنڈز سے زائد کی سرمایہ کاری کرے گا۔

سیڈ پروگرام کلین انرجی اور توانائی کی بچت میں بہتری اور سرمایہ کاری کو بڑھانے سے متعلق مالی استحکام کا مظاہرہ کرنے والی فرموں، کاروباروں اور مالیاتی اداروں کے ساتھ کام کرے گا۔ڈی ایف آئی ڈی پاکستان کی سربراہ جوآنا ریڈ اور کار انداز پاکستان کے سی ای او علی سرفراز نے معاہدہ پر دستخط کیے۔

The post برطانیہ پاکستان میں ڈیڑھ کروڑ پاؤنڈ کی سرمایہ کاری کرے گا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2TeTLK7
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment