Ads

بگٹی اسٹیڈیم کوئٹہ11سال بعد فرسٹ کلاس میچ کی میزبانی کرے گا

 لاہور:  بگٹی اسٹیڈیم11سال بعد کسی فرسٹ کلاس میچ کی میزبانی کرے گا۔

بلوچستان کی ٹیم اپنے 4 میچز ہوم وینیو پر کھیلے گی، پہلا سدرن پنجاب کے خلاف 21 سے 24 ستمبر تک جاری رہے گا، دوسرا سینٹرل پنجاب اور بلوچستان کی ٹیموں کے درمیان 28 ستمبر سے شروع ہونا ہے، میزبان ٹیم 28 سے 31 اکتوبر تک خیبر پختونخوا جبکہ 4 سے 7 نومبر تک سدرن پنجاب کی میزبانی کرے گی۔

بگٹی کرکٹ اسٹیڈیم میں واحد ایک روزہ میچ 1996 میں کھیلاگیا تھا، وہاں آخری فرسٹ کلاس میچ اکتوبر 2008 میں میزبان بلوچستان اور سرحد کی ٹیموں کے درمیان ہوا۔بگٹی اسٹیڈیم اب تک 25 فرسٹ کلاس میچزکی میزبانی کر چکا ہے۔

ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ پی سی بی ہارون رشیدکا کہنا ہے کہ ایک بار پھر کوئٹہ میں ڈومیسٹک میچز کا انعقاد پی سی بی کی پالیسی کا حصہ ہے، قومی کرکٹرز کے ہمراہ میدان میں اترنے سے مقامی کھلاڑیوں کے کھیل میں نکھار آئے گا۔

The post بگٹی اسٹیڈیم کوئٹہ11سال بعد فرسٹ کلاس میچ کی میزبانی کرے گا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2NOsOfh
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment