Ads

وہاب ریاض کو بھی کیریبیئن پریمیئر لیگ کے لیے این او سی جاری

 لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے وہاب ریاض کو بھی کیریبیئن پریمیئر لیگ کیلیے این او سی جاری کر دیا۔

وہاب ریاض نے کیریبیئن پریمیئر لیگ کیلیے اجازت ملنے کے باوجود ابھی تک ایونٹ کا حصہ بننے کا حتمی فیصلہ نہیں کیا،وہ پری سیزن کیمپ میں گزشتہ روز قذافی اسٹیڈیم میں شروع ہونے والے پریکٹس میچ میں شریک ہوئے۔

دوسری جانب این او سی ملنے کے باوجود آصف علی ویسٹ انڈیز روانہ نہیں ہوسکے۔ وہ بھی دوروزہ پریکٹس میچ کھیل رہے ہیں۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق آصف علی کو 10 ستمبر تک سی پی ایل میں شرکت کی اجازت دے دی گئی تھی، ان کی روانگی میں تاخیر ذاتی وجوہات کی بنا پر ہوئی۔

یاد رہے کہ شاداب خان بھی پری سیزن کیمپ چھوڑ کر ویسٹ انڈیز روانہ ہوئے تھے، شعیب ملک اور حفیظ بھی ایونٹ میں شریک ہیں۔

The post وہاب ریاض کو بھی کیریبیئن پریمیئر لیگ کے لیے این او سی جاری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2MRSqIK
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment