Ads

آٹا، چینی، گھی اور دالوں کی قیمتوں میں 20 روپے تک کمی، میگا سبسڈی پیکیج تیار

 راولپنڈی: حکومت نے ملک بھر میں 4 بنیادی اشیائے ضروریہ آٹا، چینی، گھی اور دالوں کی قیمتوں میں مناسب کمی اور پھر ان کو استحکام میں رکھنے کیلیے میگا سبسڈی پیکیج کی تیاری شروع کر دی ہے۔

یہ پیکیج یوٹیلٹی سٹورز کے ساتھ ساتھ اوپن مارکیٹ میں بھی ہو گا، اس پراجیکٹ کے تحت وفاقی حکومت صوبائی حکومتوں کے مالی تعاون سے ان تمام بنیادی اشیا کی ترسیل پر سبسڈی دے گی جس کے باعث ان تمام دالوں، چنے سمیت آٹا، گھی ،چینی کی قیمتوں میں10 روپے سے 20 روپے کمی ہو گی۔

تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر زاہد حسین کاظمی نے ’’ایکسپریس‘‘ کو بتایا کے وزیر اعظم عمران خان نے اس پیکیج کی تیاری کے احکامات جاری کر دیے ہیں، انھوں نے بتایا کے اقتصادی بحران پر قابو پا لیا گیا، اب استحکام کی طرف جارہے ہیں۔

The post آٹا، چینی، گھی اور دالوں کی قیمتوں میں 20 روپے تک کمی، میگا سبسڈی پیکیج تیار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2kklzzo
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment