اسلام آباد / مری: جے یوآئی (ف) نے اسلام آباد لاک ڈاؤن کی تیاری کے لیے مختلف کمیٹیاں تشکیل دے دیں۔
اسلام آباد مارچ کی سیکیورٹی کے لیے10 ہزار رضاکاروں کی فورس تیار کرنے اور انٹر پارٹی فنڈنگ کا فیصلہ بھی کر لیا گیا۔جے یوآئی پنجاب کی مجلس عاملہ کا اجلاس مری میں ہواجس میں مقبوضہ کشمیر میں مودی کی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔ اجلاس میں اسلام آباد لاک ڈاؤن کی تیاریوں کے لیے کمیٹیاں تشکیل دی گئی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسلام آباد لاک ڈاؤن کی تیاریوں کے سلسلے میں صوبائی عاملہ کے اراکین صوبے کے تمام اضلاع کے دورے کرکے کارکنوں کو اسلام آباد مارچ کے لیے متحرک کریں گے۔ اجلاس میں اسلام آباد مارچ کیلیے انٹرا پارٹی فنڈنگ کا فیصلہ کیا گیا اور اس حوالے سے باقاعدہ کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی جبکہ شرکا کی خدمت کے لیے بھی سیکڑوں کارکنان پر مشتمل انتظامی کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔
The post اسلام آباد لاک ڈاؤن کے لیے جے یوآئی کی کمیٹیاں تشکیل appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2kklwUe
0 comments:
Post a Comment