کراچی: شہرمیں حالیہ بارشوں کے بعد مر کز ی سڑکوں کے سے ساتھ گلیوں محلوں کی 90فیصد سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئیں۔
کراچی میں حالیہ ایک ماہ سے جاری با رشوں نے شہرکوکھنڈرات میں تبد یل کردیا ہے شہرکی مرکزی اورگلیوں ومحلوںکی90 فیصد سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کاشکار ہوگئیں،انتہائی ناقص ترقیاتی کاموں نے بلدیاتی نمائندوں کی کارکردگی کی قلعی کھول کر رکھ دی،یونیورسٹی روڈ جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کاشکارہے، کورنگی ایکسپریس وے ،نیشنل اسٹیڈیم فلائی اوورمیں گڑھے پڑ گئے ہیں ، کورنگی، سائٹ، فیڈرل بی ایریا صنعتی زون کی مر کز ی سڑک جگہ جگہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔
کورنگی ندی کی سڑک بھی جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ گئی ہے جس کی وجہ سے ہروقت ٹریفک جام رہتاہے،پنجاب چورنگی پر ازسر نوتعمیر ہو نے والے فلائی اوورکی سڑک اور نرسری کی سڑک بیٹھ گئی ، لیا قت آباد نمبر 10 غریب آباد میں سڑکیں زبوحالی کا شکار ہیں، نا گن چورنگی ، فا ئیواسٹار چورنگی ،سخی حسن پر بھی جگہ جگہ سے سڑکیں ٹوٹ پھو ٹ کا شکارہیں۔
مرکزی سڑکوں کے ساتھ گلیوں ومحلوں کی سڑکوں کی توحالات انتہائی خراب ہوگئی ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو آمد رفت میں شد ید مشکلا ت کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے سڑکوں میں گڑھے پڑنے سے موٹرسائیکل سوارگڑھوں میں گرکرزخمی ہونے لگے ہیں۔
کورنگی ضلع کی 90 فیصداندرونی گلیاںٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جن میں با رشوں کے بعد بڑے بڑے گڑھے پڑ گئے ہیں جس کی وجہ سے رات کے اوقات میں حادثات بھی رونما ہورہے ہیں،گلشن اقبال، اورنگی ٹاؤن، لانڈھی ، نارتھ کراچی، محمودآباد سمیت شہرکے مختلف علاقوں میں برساتی اورسیوریج کاپانی سڑکو ں پرجمع ہو گیا ہے۔
بارشوں کے بعد ضلع شرقی کی80فیصد اندرونی گلیاں خراب ہو گئی ہیں جبکہ بڑے ضلع وسطی کی95فیصدگلیوں کی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکارہیں ضلع جنوبی میں بھی صورتحال خراب ہے ،گلیوں محلوں کی سڑکوں20میٹرکے بعد بڑے گڑھے پڑ ے ہو ئے ہیں، ضلع جنوبی کی 85 فیصد سڑکیںٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔
ضلع غربی کی گلیوں کی حالات بھی انتہائی خراب ہے اور 90 فیصد سڑکیں تباہ ہوچکی ہیں ،ملیرکی 98فیصد سڑکیں خراب ہیں،حالیہ بارشوں نے شہرمیں کروائے جانے والے ترقیاتی کاموں کی قلعی کھول کررکھ دی ہے اورمجموعی طورپر شہرکی 90فیصد سے زائد سڑکیں تباہ ہوچکی ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے ناقص سڑکیں تعمیر کرکے قوم کے اربوںروپے کا زیاں کیا ،کون حساب لے گا،قوم اپنا پیٹ کاٹ کر ٹیکس دے اور سرکاری افسران لوٹ مار کرتے رہیں۔
The post بارش سے شہر کی 90 فیصد ناقص سڑکیں تباہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2PDdi8S
0 comments:
Post a Comment