Ads

گرمی اور حبس برقرار، آج بھی تیز بارش ہوگی

کراچی: محکمہ موسمیات کے مطابق آج(منگل) بھی شہر کے مختلف علاقوں میں بارشیں متوقع ہیں۔

بحیرہ عرب میں بننے والے ہوا کے کم دباؤ کی وجہ سے پیر کو شہر کے مختلف علاقوں میں تیز او رمعتدل بارشیں ہوئیں۔ کئی علاقوں میں بارش سے قبل گہرے بادل اور گھپ اندھیراچھا گیا،زیادہ سے زیادہ بارش لانڈھی میں 18ملی میٹر، بیس فیصل پر 13ملی میٹر،صدر 10، یونیورسٹی روڈ پر 6.8،اولڈ ایئرپورٹ 5ملی میٹر اورجناح ٹرمینل پر 1.6ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کے حالیہ سسٹم کے اثرات کراچی سمیت سندھ پر موجود ہیں تاہم آج(منگل)کو بھی شہر کے مختلف علاقوں میں بارشیں متوقع ہیں،سمندری ہوائیں 4روز بعد بھی بحال نہیں ہوسکی،بلوچستان کی شمال مغربی گرم ہواوں کے سبب دن کے وقت شہر میں شدید گرمی اور حبس کی کیفیت برقرار ہے،کل(بدھ)کو سمندر کی جنوب مغربی سمت کی ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے۔

شمال مشرقی بحیرہ عرب میں بننے والے ہواکے کم دباؤ کے نتیجے میں منگل کو دوسرے روز بھی شہر کے مختلف علاقوں لانڈھی،صدر، پی ای سی ایچ ایس، سولجر بازار،گلستان جوہر،پہلوان گوٹھ،گلشن حدید، اسٹیل ٹاؤن سمیت کئی علاقوں میں تیز اور معتدل بارش ہوئی جبکہ شہر کے بیشتر علاقوں میں گہرے بادل چھائے رہے اور کئی علاقوں میں بارش سے قبل ابرآلود موسم کے دوران گھپ اندھیرا چھاگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا موجودہ سسٹم آج (منگل)کو مذید بارشوں کا سبب بن سکتا ہے،جس کے بعد مون سون کا چوتھا سسٹم بتدریج کمزور ہونے کے بعد یا تو سمندر میں ختم ہوجائے گا،یا پھر کسی اور جانب منتقل ہوسکتا ہے، مون سون کی بارشوں کا دورانیہ 15 دن اضافے سے رواں ماہ30ستمبرتک برقراررہ سکتا ہے۔

The post گرمی اور حبس برقرار، آج بھی تیز بارش ہوگی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2LfPIuC
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment