Ads

’’کشمیر‘‘ گوگل پرسب سے زیادہ سرچ کیاجانے والا لفظ

راولا کوٹ: اگست کے مہینے میں ’’کشمیر‘‘ گوگل میں سب سے زیادہ سرچ کیاجانے والا لفظ بن گیا۔

میڈیارپورٹ کے مطابق 5 اگست کو کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد دنیابھرمیں تشویش کی لہردوڑ گئی، مقبوضہ کشمیرمیں مواصلاتی نظام کی بندش، انٹرنیٹ، موبائل سروسز، لینڈ لائن سروسز اوردیگرمواصلاتی نظام کوبند کردیا گیا۔ دنیاکے سب سے بڑے سرچ انجن ’’ گوگل‘‘پر گزشتہ ماہ میں  کشمیرکوخوب سرچ کیا گیا۔اس سے پہلے ایساکبھی نہیں ہوا جب اقوام عالم نے کشمیرکواتنی توجہ دی ہو۔

آرٹیکل 370کی منسوخی کے بعد صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیابھرکے لوگوں نے سب سے زیادہ کشمیرکوسرچ کیااوراس کے بارے میں جاننے کی کوشش کی۔ اس سے پہلے پلوامہ حملے کے بعدبھی لوگوں نے کشمیرکوخوب سرچ کیاتھا لیکن 5 اگست کوکشمیرکی خصوصی حیثیت ختم ہونے کے بعدکشمیرکوفروری کے مقابلے میں 3 گنازیادہ سرچ کیاگیا۔

صرف آرٹیکل370ہی نہیں بلکہ لوگوں نے کشمیرکے جھنڈے، کشمیرکی حفاظت اورکشمیرکے حوالے سے معلومات کوبھی بڑے پیمانے پرسرچ کیا۔ کشمیرمیں لگی پابندیاں خاص طورپرانٹرنیٹ اورفون سروسزکے بند ہونے کے باعث دنیامیں یہ تجسس پایاجاتاہے کہ وہاں کیاحالات چل رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ گوگل پرکشمیرٹاپ پرسرچ کیاجارہاہے۔ اس صورتحال کے پیش نظر کہاجارہاہے کہ کرفیوکے خاتمے پرپوری دنیا کی توجہ کامرکزکشمیربن جائے گاجس سے بھارت خوفزدہ ہے۔

The post ’’کشمیر‘‘ گوگل پرسب سے زیادہ سرچ کیاجانے والا لفظ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2LIk4Ge
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment