Ads

سجاول؛ پل نہ ہونے سے میت تختے پر رکھ کر نہر پار کرائی گئی

سجاول:  سجاول کے ساحلی تعلقہ چوہڑ جمالی کے قریبی گاؤں کی نہر پر پُل نہ ہونے سے مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

4 سالہ بچی کی میت کو تدفین کیلیے پلاسٹک کے تختے (تھرموپول شیٹ) پر رکھ کر نہر پار کی گئی، تفصیلات کے مطابق سندھ میں انتظامی نااہلی کی ایک سے بڑھ کر ایک مثال سامنے آ رہی ہے، ضلع سجاول کے ساحلی شہر چوہڑ جمالی کے قریبی گاؤں کے مکینوں کو نہر پر پل نہ ہونے سے دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، لوگ کشتی میں نہر پارکرتے ہیں لیکن جب میت قبرستان لے جانی ہو تو ان کی مشکلات مزید بڑھ جاتی ہیں۔

چوہڑ جمالی کے قریبی گاؤں حسین کونجائی کی رہائشی 4 سالہ شہزادی کی میت کو قبرستان لے جانا پڑا تو دڑو برانچ کی آر ڈی72 نہر پر پل نہ ہونے سے لوگوں کو دشواری کا سامنا کرنا پڑا، مکینوں نے کشتی کی جگہ ایک پلاسٹک کے تختے پر میت رکھ کر رسی کی مدد سے نہر پار کی، خواتین اور بچوں سمیت گاؤں کے رہائشیوں کو آنے جانے کیلیے روزانہ اس خطرناک عمل سے گزرنا پڑتا ہے۔

وہ پلاسٹک کے تختے (تھرموپول) پر بیٹھ کر نہر پار کرنے پر مجبور ہیں جبکہ نہر میں پانی کی سطح بڑھ جائے تو مشکلات مزید بڑھ جاتی ہیں، کچھ عرصہ قبل بھی اس نہر سے اس ہی طرح مذکورہ گاؤں کے رہائشی کا جنازہ تختے پر رکھ کر نہر پار کروایا گیا تھا جس کی خبریں نشر ہونے پر وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لیا تھا مگر تاحال کوئی عملی کام نہیں ہو سکا ہے۔

The post سجاول؛ پل نہ ہونے سے میت تختے پر رکھ کر نہر پار کرائی گئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2OdeHR6
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment