Ads

یو ایس اوپن: انجری نے نووک جوکووک کے سفر کا اختتام کردیا

 نیویارک: کندھے کی تکلیف نے دفاعی چیمپئن نووک جوکووک کے یو ایس اوپن میں سفر کا اختتام کردیا جب کہ خوش قسمت اسٹین واورنیکا کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

ٹاپ رینکڈ اور یوایس اوپن میں دفاعی چیمپئن جوکووک کندھے میں شدید تکلیف کے باعث اسٹین واورنیکا سے میچ میں2 سیٹ ڈراپ ہونے کے بعد دستبردار ہوگئے، جس کی وجہ سے 3 مرتبہ کے گرینڈ سلم چیمپئن واورنیکا کو کوارٹر فائنل میں رسائی کا موقع مل گیا، وہ 2016 میں جوکووک کو اسی ٹورنامنٹ کے فائنل میں بھی شکست دے چکے ہیں۔

اسی روز سوئس ہموطن راجر فیڈرر بھی بیلجیئم کے 15 سیڈ ڈیوڈ گوفن کو مات دے کر فائنل 8 میں جگہ پکی کرنے میں کامیاب رہے، گریگور ڈیمتروف نے الیس ڈی مینار کو شکست دی۔ اسی طرح روس کے 5 سیڈ ڈینئیل میڈویڈیف نے جرمن کوالیفائر ڈومنیک کوئیپفر کو قابو کرکے پہلی بار گرینڈ سلم کوارٹر فائنل میں سیٹ بک کی۔

ادھر ویمنز ایونٹ میں برطانیہ کی 16 سیڈ جوہانا کونٹا نے تھرڈ سیڈ چیک پلیئر کیرولینا پلسکووا کو زیر کیا۔ الینا سویٹولینا نے میڈیسن کیز، سرینا ولیمز نے پیٹرامارٹک اور وانگ چینگ نے ایشلیگ بارٹی کو زیر کرکے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کی۔

The post یو ایس اوپن: انجری نے نووک جوکووک کے سفر کا اختتام کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/32m9iuL
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment