Ads

عالمی مسابقتی انڈیکس، پاکستان 3 درجے تنزلی کیساتھ 110 ویں نمبر پر

 اسلام آباد: ورلڈ اکنامک فورم  کے عالمی مسابقتی انڈیکس ( جی سی آئی ) میں  پاکستان کی رینکنگ 3 درجے کم ہوکر 110 پر آگئی۔

گلوبل مسابقتی رپورٹ برائے 2019 کے مطابق 3 درجے تنزلی کی وجہ 12 ستونوں میں سے 7 میں پاکستان کی خراب کارکردگی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع ابلاغ کی آزادی اور  بدعنوانی  کے اشاریوں میں پاکستان کی کارکردگی گذشتہ  برس سے بھی خراب رہی البتہ  منظم جرائم کی بیخ کنی اور عدلیہ کی آزادی کے ضمن  میں رینکنگ نمایاں طور پر بہتر ہوئی۔

اوسط عمر  6  ماہ کم ہوکر 58 برس پر آگئی۔ رپورٹ  میں شامل ایک حیران کُن امر یہ تھا کہ دہشت گردی کے واقعات کے انڈیکس میں پاکستان سب سے نیچے  ہے حالانکہ  ملک میں  امن و امان کی  صورتحال بہت بہتر ہوئی ہے اور  پچھلے ایک سال میں  دہشت گردی کا کوئی بڑا واقعہ رونما نہیں ہوا۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان جنوبی ایشیائی اقوام میں سب سے نیچے  ہے۔ اس رپورٹ میں 141 ممالک میں گورننس، اختراعات، پیداواریت اور انسانی ترقی کا تقابلی جائزہ لیا گیا ہے۔

The post عالمی مسابقتی انڈیکس، پاکستان 3 درجے تنزلی کیساتھ 110 ویں نمبر پر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2AWLz8G
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment