Ads

جینوا: افغان مہاجرین کی واپسی کی 3 نکاتی پالیسی پر اتفاق

 اسلام آباد: افغان مہاجرین کی رضاکارانہ وطن واپسی کے فریم ورک کی تین نکاتی پالیسی پر اتفاق کیا گیا ہے۔

پاکستان، ایران، افغانستان اور اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے نمائندگان نے کیو فور کے ایک اہم اجلاس میں افغان مہاجرین کی رضاکارانہ وطن واپسی کے فریم ورک کی تین نکاتی پالیسی پر اتفاق کیا ہے جس کے تحت مہاجرین کی وطن واپسی، ان کے معاشرے میں دیرپا ادغام اور میزبان ممالک کیلیے سپورٹ پروگرام پر اتفاق کرلیا ہے۔

یہ اتفاق جنیوا میں ہونیوالے کیو فور اجلاس میں طے پایا جس میں وزیر سیفران شہریارخان آفریدی، افغانستان کے وزیر مہاجرین سید حسین عالمی بلخی، ایران کے وزیر داخلہ عبدالرضا رحمانی فاضلی اور یو این ایچ سی آر کے ریجنل ڈائریکٹر شریک ہوئے۔

کیو فور اجلاس نے اتفاق کیا کہ دسمبر میں منعقد ہونیوالے گلوبل ریفیوجی فورم میں افغان مہاجرین کی امداد کے اعلی کام کو دنیا کے سامنے لایا جائیگا، افغان مہاجرین کی میزبانی میں مسائل کے حل کیلیے کاوشیں کی جائیں گی اور ان کی رضاکارانہ وطن واپسی کو جلد از جلد ممکن بنانے کیلیے ہرممکن اقدامات کیے جائیں گے، مہاجرین کے سپورٹ پروگرام میں نئے شراکت دار شامل کیے جائیں گے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہریار خان آفریدی نے پاکستان افغان مہاجرین کیلیے اربوں ڈالر خرچ کررہا ہے، ہمیں امداد نہیں چاہیے۔

The post جینوا: افغان مہاجرین کی واپسی کی 3 نکاتی پالیسی پر اتفاق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/329vd8L
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment