اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے مجموعی طور پر آٹھ شعبوں کے ٹیکس دہندگان کو 10 فیصد ویلیو ایڈیشن ٹیکس سے چھوٹ دیدی ہے۔
ایف بی آر نے کھاد مینوفیکچررز، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں،آئل ریفائنریوں،بجلی و گیس کے رجسٹرڈ ڈیلروں اور ڈسٹری بیوٹرز سمیت مجموعی طور پر آٹھ شعبوں کے ٹیکس دہندگان کو 10 فیصد ویلیو ایڈیشن ٹیکس سے چھوٹ دیدی ہے جبکہ پرچون فروش تاجروں(ریٹیلرز) و تھوک میں اشیا درآمد کرنے والے اور چین سٹور کو 95 فیصد ان پْٹ ٹیکس کی ایڈجسٹمنٹ کی اجازت دیدی ہے۔
اس ضمن میں ایف بی آر کی طرف سے گزشتہ روز باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے ذریعے 27 جون 2007 کو جاری کردہ ایس آر او میں ترامیم کردی گئی ہیں۔
The post 8 شعبوں کو 10 فیصد ویلیو ایڈیشن ٹیکس سے چھوٹ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2ocDeLt
0 comments:
Post a Comment