کراچی: عوام کے محافظ ہی عوام کے مال پر قابض ہونے لگے۔
مقامی عدالت نے جعلسازی دھوکا دہی اور مکان پرقبضے سے متعلق مقدمے میں ڈی ایس پی سی ٹی ڈی سید بیزاد علی رضوی، ناصر خان، فخرے عباس پر فرد جرم عائد کردی۔
ملیر کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو جعلسازی دھوکا دہی اور مکان پر قبضے کے مقدمے کی سماعت ہوئی، برطرف ڈی ایس پی سی ٹی ڈی سید بیزاد علی رضوی ودیگرعدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے برطرف ڈی ایس پی سمیت 3 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی، کمرہ عدالت میں ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔
عدالت نے مدعی مقدمہ اور تفتشی افسرکونوٹس جاری کرتے ہوئے 24 اکتوبر کو طلب کرلیا، پولیس کے مطابق ملزمان نے سچل میں واقع مدعی مقدمہ اسلام عباس کے گھر پر قبضہ کیا، محکمہ کی جانب سے انکوائری کے بعد ڈی ایس پی بیزادعلی کوبرطرف کیا گیا۔
The post عوام کے محافظ ہی عوام کے مال پر قابض ہونے لگے appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/35pJjoE
0 comments:
Post a Comment