Ads

سندھ ہائی کورٹ نے گٹکے سے متعلق سیشن ججوں سے رپورٹ طلب کرلی

کراچی: ہائی کورٹ کے منہ کے کینسر کا سبب بننے والے گٹکے اور ماوے کو بنانے اور فروخت کرنے سے متعلق فیصلے کی مزید تفصیلات سامنے آگئیں۔

گٹکے اور ماوے سے متعلق جسٹس صلاح الدین پہنور اور جسٹس شمس الدین عباسی پر مشتمل ڈویژنل بینچ کے جاری کردہ تحریری فیصلے میں سندھ بھر کے سیشن ججوں سے بھی رپورٹس طلب کرلیں،  عدالت نے سندھ بھر کے اسپتالوں سے 5 سالہ ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔

تحریری فیصلے میں عدالت نے حکم دیا ہے کہ سیشن ججز بتائیں ان کی حدود میں قائم اسپتالوں میں کینسر کے کتنے مریض زیر علاج ہیں، عدالت عالیہ نے مریضوں کا ڈیٹا مرتب کرنے کا بھی حکم دیا ہے، عدالت نے تحریری فیصلے میں حکام سے استفسار کیا ہے کہ گٹکے اور ماوے سے ہونے والے منہ کے کینسر کی کتنی اقسام ہیں، کینسر کو درجوں کے ذریعے بیان کرنے کا حکم دیا ہے۔

The post سندھ ہائی کورٹ نے گٹکے سے متعلق سیشن ججوں سے رپورٹ طلب کرلی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/31bSmpQ
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment