Ads

کراچی میں کھمبے کے تار سے کرنٹ لگنے پر 8 سالہ بچہ جاں بحق

کراچی: نارتھ ناظم آباد میں بجلی کے تار سے کرنٹ لگنے کے باعث 8 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا، متوفی 4 بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا۔

جمعہ کی صبح نارتھ ناظم آباد بلاک ایچ میں بجلی کے تار سے کرنٹ لگنے کے باعث 8 سالہ رضوان جاں بحق ہوگیا ، جائے وقوع پر گرین لائن بس پروجیکٹ کے سلسلے میں مٹی کا ڈمپنگ پوائنٹ بنا ہوا ہے جہاں بجلی کے کئی کھمبے لگے ہوئے ہیں جبکہ ایک کھمبا گرا ہوا بھی تھا  کرنٹ لگنے کے بعد بچے کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے بچے کی موت کی تصدیق کردی۔

ورثا بغیر پولیس کارروائی کے لاش اپنے ہمراہ لے گئے ، متوفی نارتھ ناظم آباد میں لنڈی کوتل چورنگی کے قریب عمر گوٹھ کا رہائشی تھا متوفی کے والد رمضان نے صحافیوں کو بتایا کہ وہ محنت مزدوری کرتے ہیں۔

وقوعے کے وقت ان کا بیٹا وہاں کھیلنے گیا تھا ، رضوان 4بہنوں کا اکلوتا بھائی اورپہلی جماعت کا طالب علم تھا ہم اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتے کہ واقعہ کے الیکٹرک کی غفلت کے باعث پیش آیا اہم اپنا معاملہ اللہ کے سپرد کرتے ہیں ،ان کا آبائی تعلق بہاولپور سے ہے اور وہ میت تدفین کے لیے بہاولپور جائیں گے۔

بچے کو کرنٹ لگنے کے واقعے پر کے الیکٹرک حکام نے موقف دیتے ہوئے کہا کہ بچے کی ہلاکت پر کے الیکٹرک کو افسوس ہے علاقے میں اسٹریٹ لائٹ کا کھمبا گرنے کی وجہ سے بجلی کا تار ٹوٹا اور یہ حادثہ پیش آیا۔

The post کراچی میں کھمبے کے تار سے کرنٹ لگنے پر 8 سالہ بچہ جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2B6XlO8
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment