لاہور: نیب نے چنیوٹ میں معدنی ذخائر کے غیر قانونی ٹھیکوں کے کیس میں سابق وفاقی سیکریٹری سلمان غنی اور سابق ڈائریکٹر پنجمن محمد شاہد کو گرفتار کر لیا۔
عدالت نے سابق وفاقی سیکریٹری سلمان غنی اور سابق ڈائریکٹر پنجمن محمد شاہد کو 11 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا، جمعرات کو نیب نے دونوں ملزموں کو جسمانی ریمانڈ کے حصول کیلیے احتساب عدالت میں پیش کیا، نیب پراسیکیوٹر نے دلائل دیے کہ چنیوٹ میں غیر قانونی ٹھیکوں کے وقت سلمان غنی چیئرمین پی اینڈ ڈی کے عہدے پر تعینات تھے جبکہ محمد شاہد پنجمن کے ڈائریکٹر تھے۔
دونوں ملزموں نے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے ٹھیکے دینے میں اہم کردار ادا کیا، ملزموں کے وکلا نے نیب کی جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی، عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر دونوں ملزموں کا 14اکتوبر تک ریمانڈ دے دیا۔
The post چنیوٹ میں غیر قانونی ٹھیکے، سابق وفاقی سیکریٹری سلمان غنی گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Imw1PK
0 comments:
Post a Comment