Ads

افغانستان میں صدارتی الیکشن، عبداللہ عبداللہ کا جیت کا دعویٰ

افغانستان کے صدارتی الیکشن میں ملک کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ نے سرکاری نتائج کے اعلان سے بہت پہلے ہی اپنے طور پر اپنی جیت کا اعلان کر دیا۔ واضح رہے 2014 میں منعقد ہونے والے صدارتی انتخابات کے موقع پر بھی عبداللہ عبداللہ کی طرف سے اپنی جیت کے یکطرفہ اعلان کی وجہ سے ملک کو مزید انتشار سے بچانے کے لیے عبداللہ عبداللہ کو صدر کے بجائے چیف ایگزیکٹو کا عہدہ دیدیا گیا تھا۔

اب جب عبداللہ عبداللہ کی طرف سے پھر اسی طرز عمل کا اظہار کیا گیا تو مبصرین کا خیال ہے اس سے ایک بار پھر ملک میں سیاسی کشیدگی میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔ صدارتی انتخاب میں عبداللہ عبداللہ کے مدمقابل صدر اشرف غنی نے یکطرفہ دعوے پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے، اسی ادھیڑ بن میں امریکا کو وقت سے پہلے افغانستان کے صدارتی انتخاب میں مداخلت کرنا پڑی تھی۔ ایسا لگتا ہے کہ اب بھی ماضی کی تاریخ دہرائی جائے گی۔

تازہ انتخاب کے بعد عبداللہ عبداللہ نے ایک پریس کانفرنس میں اپنی جیت کا اعلان کیا ہے حالانکہ ووٹوں کی گنتی ہی مکمل نہیں ہوئی۔ عبداللہ عبداللہ کا دعویٰ کہ اسے سب سے زیادہ ووٹ ملے ہیں لیکن اس دعوے کی وجہ کیاہے، اس کی کوئی وضاحت نہیں کی گئی۔

قاعدے کے مطابق انتخابی نتیجے کا باضابطہ اعلان آزاد الیکشن کمیشن کرے گا لیکن عبداللہ عبداللہ کا اصرار ہے کہ ان کے ووٹ سب سے زیادہ ہیں۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ اگر انتخابی امیدوار کے حاصل کردہ ووٹ مجموعی ووٹوں کے 50 فیصد سے کم ہوں تو انھیں دوبارہ میدان میں اترنا پڑے گا تاآنکہ کوئی امیدوار مطلوبہ ووٹ حاصل کر لے۔

عبداللہ عبداللہ کا اپنی جیت کا اعلان تو الیکشن کمیشن کی طرف سے ووٹوں کی گنتی کے اعلان سے بھی پہلے آگیا۔ جہاں تک انتخاب کے نتائج کی گنتی کا تعلق ہے تو ابتدائی نتائج بھی 19 اکتوبر سے پہلے ممکن ہی نہیں ہیں۔ الیکشن کمیشن کے سینیئر رکن انیس حبیب رحمن نانگ نے عبداللہ عبداللہ کی طرف سے اپنی جیت کے یکطرفہ اعلان کی مذمت کی ہے۔ انھوں نے کہا کسی امیدوار کو یہ حق اور اختیار حاصل نہیں کہ وہ اپنی جیت کا اعلان کر سکے۔

حبیب رحمن نے کہا یہ ذمے داری الیکشن کمیشن کی ہے ۔ واضح رہے عبداللہ عبداللہ 2009اور 2014 میں دو مرتبہ صدارتی انتخاب ہار چکے ہیں اور اب تیسرے انتخاب میں قبل از وقت ہی اپنی جیت کا اعلان کر دہا ہے جس کی کوئی ٹھوس بنیاد ہی نہیں ہے۔ عبداللہ نے بعض سرکاری حکام پر انتخابات میں دھاندلی کرنے کا الزام بھی عائد کیا ہے ، اگر ایسا ہے تو پھر یہ سوال ہے کہ وہ کس طرح انتخاب جیت گئے ہیں؟

The post افغانستان میں صدارتی الیکشن، عبداللہ عبداللہ کا جیت کا دعویٰ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2osDpSv
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment