برازیل: جب آپ پہلی مرتبہ اس پرندے کو دیکھیں گے تو حیران رہ جائیں گے، کیونکہ اس کا چہرہ الو جیسا ہے اور جسامت گویا ایک بڑے گدھ کی طرح ہے۔ یہ عجیب و غریب پرندہ چیل کی نسل سے تعلق رکھتا ہے جسے ’’ہارپی ایگل‘‘ کہا جاتا ہے۔
یہ پرندہ شاندار اور بہت بڑا ہے جسے دیکھ کر ہرکوئی ششدر رہ جاتا ہے۔ اس کی آنکھوں میں خاص چمک اور ہیبت ہے جو شاید یہ کہتی ہے کہ میرے پاس نہ آنا ورنہ بہت برا ہوگا۔ اس کے تیز نوکیلے پنجے دیکھ کر جھرجھری طاری ہوجاتی ہے اور بعض حوالوں کے مطابق یہ چیل کی نسل کا سب سے بڑا پرندہ ہے جس کا وزن 5 سے 9 کلوگرام تک ہوسکتا ہے! لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ مادہ کا وزن 12 کلوگرام تک ہوسکتا ہے۔
ہارپی ایگل اپنا شکار خود کرتے ہیں اور دنیا بھر کے بارانی جنگلات کے گھنے درختوں میں سب سے بلندی پر اپنا مسکن بناتے ہیں۔ یہ بہت طاقتور ہوتے ہیں اور ان کے بازوؤں کا گھیر سات فٹ تک پہنچ جاتا ہے۔ ان کے قدرتی گھر تیزی سے تباہ ہورہے ہیں اور اسی بنا پر ہارپی ایگل کی بقا کو شدید خطرات لاحق ہوچکے ہیں۔
پوری دنیا میں ان کی آبادی 50 ہزار ہی باقی رہ گئی ہے جو ایک تشیویشناک امر ہے۔ دوسری جانب برازیل میں اسے شاہی شکرا (دی رائل ہاک) کہا جاتا ہے۔ ہارپی ایگل چھوٹے پرندوں، کانٹے دار چوہوں، سلاتھ، چھوٹے پرندوں، سانپوں اور گرگٹ وغیرہ کو شوق سے کھاتے ہیں۔
تمام پرندوں میں اس کا پنجہ اور ناخن سب سے بڑے اور طاقتور ہیں جن کی لمبائی چار انچ تک ہوتی ہے۔ اپنے پنجوں سے یہ بڑے جانور کو آسانی سے دبوچ لیتے ہیں۔
The post چیل کی نسل کا بہت بڑا اورعجیب و غریب پرندہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2n5mntr
0 comments:
Post a Comment