Ads

ویمنز بگ بیش، الیسا ہیلی اور پیری نے تاریخ رقم کردی، 199کی شراکت

پرتھ: الیسا ہیلی اور الیسی پیری نے ویمنز بگ بیش میں نئی تاریخ رقم کردی۔

الیسا ہیلی اور الیسی پیری نے ویمنز بگ بیش میں نئی تاریخ رقم کردی، ہیلی نے صرف 52 بالز پر سنچری اسکور کی جبکہ پیری کے ساتھ مل کر انھوں نے میلبورن اسٹارز کے خلاف اپنی ٹیم سڈنی سکسرز کو 199 رنز کی بنیاد فراہم کی جس کی بدولت ان کی ٹیم 45 رنز سے فاتح رہی۔ یہ ویمنز بگ بیش میں کسی بھی وکٹ کیلیے سب سے بڑی شراکت ہے۔

آخری اوور کا آغاز ہیلی نے اپنے انفرادی اسکور 89 سے کیا اور اسٹرائیک تب ملی جب 3 گیندیں باقی تھیں، انھوں نے ان تمام کو باؤنڈری کے باہر بھیج کر اپنی اننگز 106 تک پہنچائی۔یہ رواں ماہ ان کی تیسری سنچری ہے، اس سے قبل وہ سری لنکا کے خلاف ٹی 20 اور ون ڈے سنچری اسکور کرچکی ہیں۔

 

The post ویمنز بگ بیش، الیسا ہیلی اور پیری نے تاریخ رقم کردی، 199کی شراکت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/32bZK5b
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment