Ads

تجارتی خسارے میں 33 فیصد کمی پونے7ارب ڈالر پر آگیا

 اسلام آباد: رواں مالی سال کے 4 ماہ (جولائی تا اکتوبر) کے دوران ملک کا تجارتی خسارہ 33 فیصد کمی کے ساتھ 7ارب 78 کروڑ ڈالر پر آگیا۔

رواں مالی سال کے پہلے 4ماہ کے دوران ملکی برآمدات 3 اعشاریہ 6 فیصد اضافہ کے ساتھ 7 ارب 52 کروڑ ڈالر رہی ہیں جبکہ اسی عرصے میں ملکی درآمدات 19 اعشاریہ 3 فیصد کمی کے بعد 15 رب 30 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئی ہیں۔

جولائی سے اکتوبر کے دوران تجارتی خسارہ 33 فیصد کمی کے بعد 7 ارب 78 کروڑ ڈالر رہا جبکہ صرف اکتوبر میں برآمدات 6 فیصد اضافے سے 2 ارب ڈالر، درآمدات 17 فیصد کمی کے بعد 3 ارب 98 کروڑ ڈالر اور تجارتی خسارہ 32 فیصد کمی کے بعد 1 ارب 97 کروڑ ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ملک کے تجارتی خسارے میں کمی سے مستقبل میں جاری کھاتوں کے خسارے میں بھی کمی آنے کا امکان ہے۔

The post تجارتی خسارے میں 33 فیصد کمی پونے7ارب ڈالر پر آگیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/32hhID6
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment